جے یو آئی کا سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
اپوزیشن پارٹی جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کردیا۔
جے یو آئی اعلامیے کے مطابق سینیٹر احمد خان کو 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر پارٹی سے خارج کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سینیٹر احمد خان فوری طور پر پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی نشست سے مستعفی ہوجائیں۔
سینیٹر احمد خان کا تعلق بلوچستان سے ہے، انہوں نے 9 اپریل 2024ء میں سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھایا تھا۔
27ویں آئینی ترمیم اپوزیشن کے شور شرابے میں سینیٹ سے منظور کی گئی، حکومت مطلوبہ 64 ووٹ مل گئے، پی ٹی آئی کے سیف اللّٰہ ابڑو نے بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا اور بعد میں استعفے کا اعلان کردیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سینیٹر احمد خان
پڑھیں:
سینیٹ: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے 27 ویں ترمیم کا مسودہ مسترد کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251108-01-9
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) سینیٹ میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ مشکوک قرار دے کر مسترد کر دیا۔ پارلیمانی پارٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اتحادی نورا کشتی کی روایت دہرا رہے ہیں، قانون سازی کو بلڈوز کر کے تمام آئینی و اخلاقی تقاضے پامال کیے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے مطابق اپوزیشن کو پس پردہ رکھ کر پارلیمانی اصولوں سے انحراف کیا جا رہا ہے، ترمیم کے تحت بنیادی انسانی حقوق مزید متاثر ہوں گے، اپوزیشن نے عدلیہ کی آزادی اور اختیار میں کمی کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا، 27ویں ترمیم کے خلاف اپوزیشن کو آزاد ارکان سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا گیا۔ پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر کی زیر صدرات پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر علامہ ناصر عباس، نورالحق قادری، فلک ناز، ڈاکٹر ہمایوں مہمند و دیگر شریک ہوئے۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں سینیٹ سیشن سے متعلق حکمت عملی مرتب کی گئی، سینیٹ سیشن میں بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کے کیسز اعلیٰ عدلیہ میں نہ لگانے سے متعلق احتجاج کیاجائے گا۔