سٹی42:  سانحہ نو مئی 2023 میں ملوث مجرم کی خالی کی ہوئی قومی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ ن  کے امیدوار کامیاب ہو گئے۔ مسلم لیگ نون کو  قومی اسمبلی میں ایک اور نشست  مل گئی۔  

این اے 66 وزیر آبادسے مسلم لیگ نون کے بلال فاروق تارڑ  کو آج ریٹرننگ آفیسر نے بلامقابلہ منتخب قرار دے دیا۔ ان کے مقابل کوئی امیدوار نہیں آیا۔ پاکستان پیپلز پارٹنے نے ان کی ھمایت کا اعلان کیا تھا، کسی دوسری پارٹی کے یا کسی آزاد امیدوار نے بھی ان کے مقابل کاغذات نامزدگی نہین دیئے تھے۔ آج الیکشن شیدول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی چھان بین مکمل ہونے کے بعد ریترننگ آفیسر نے بلال فاروق کو بلامقابلہ کامیاب ڈیکلئیر کر دیا۔ 

یورپ کی غار میں دنیا کا سب سے بڑا مکڑی کا جال دریافت

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے  احمد چھٹہ  کو نو مئی سانحہ میں ملوث ہونے کی وجہ سے انسداد دہشتگردی عدالت نے قید کی سزا سنا دی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کو نا اہل قرار دے کر این اے 66 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا تھا۔ اس نشست سے پی ٹی آئی نے کوئی امیدوار نہیں دیا، نہ ہی پی ٹی آئی کا کوئی ھامی آزاد امیدوار کی حیثیت سے سامنے  آیا۔

پیپلز پارٹی  ے  حلقہ این اے 66 میں مسلم لیگ نون کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

سینئیر قانون دان، سیاستدان جسٹس(ر)افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے

ریٹرننگ آفیسر شبیر حسین بٹ کی طرف سے فارم 34 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

بلال فاروق تارڑ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے  فورم پر آگے آنے والے نئے سیاستدان ہیں۔ ان کے  بھائی عطا اللہ تارڑ اس وقت وفاقی وزیر ہیں لیکن وہ خود لاہور میں ٹاؤن شپ کے انتخابی حلقہ سے ایم این اے بنے تھے۔

عطا تارڑ اور بلال فاروق تارڑ  پاکستان کے سابق صدرِ مملکت رفیق تارڑ کے پوتے ہیں۔ رفیق تارڑ  سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج اور لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس تھے۔ انہوں نے 1998 سے 2001 تک پاکستان کے صدر ک مملکت کی حیثیت سے  خدمات انجام دیں۔ان کا 2022 میں انتقال ہوا۔
عطا اللہ تارڑ کے بھائی بلال تارڑ  کے  حلقہ این اے 66 (وزیرآباد) سے قومی اسمبلی کے ممبر (MNA) بلا مقابلہ منتخب ہونے کا  ریٹرننگ آفیسر نے 8 نومبر 2025 کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔


بلال فاروق تارڑ  پیشے کے لحاظ سے  وکیل ہیں جو پریکتس نہین کرتے بلکہ ایک مقامی کالج میں لیکچرر ہیں۔ انہوں نے 2012 میں SOAS, یونیورسٹی آف لندن، یو کے سے ماسٹر آف لا (LL.

M.) کی ڈگری حاصل کی۔
اس سے قبل، وہ 2018 کے عام انتخابات میں پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے ممبر (MPA) منتخب ہوئے تھے اور 2018 سے 2023 تک خدمات انجام دیں۔ 

شہرِ قائد میں ہیوی ٹریفک کیلئے مختلف روٹس بند، صبح 6 سے رات 10 بجے تک پابندی عائد

Waseem Azmet

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بلال فاروق تارڑ مسلم لیگ نون

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے