آئی ایس او جھنگ کا ضلعی شہید مقاومت کنونشن، تیمور سجاد ضلعی صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
کنونشن میں خصوصی طور پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی، ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین جھنگ، رکن ذیلی نظارت آئی ایس او جھنگ، پرنسپل جامعہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ مولانا سید روح اللہ کاظمی نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع جھنگ کے شہید مقاومت کنونشن کا انعقاد کیا گیا، کنونشن میں تحصیل صدور، یونٹ صدور، علمائے کرام، سابقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن میں خصوصی طور پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین جھنگ، رکن ذیلی نظارت آئی ایس او جھنگ، پرنسپل جامعہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ مولانا سید روح اللہ کاظمی نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ کنونشن کے اختتام پر تیمور سجاد کو نیا ضلعی صدر منتخب کیا گیا اس موقع پر فعال یونٹس میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آئی ایس او نے شرکت کی
پڑھیں:
جے ایف-17 تھنڈر کی گرج نے آذربائیجان کے یومِ فتح کی پریڈ میں جوش بھر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح کی مرکزی تقریب میں پاکستان کے جدید جے ایف-17 تھنڈر طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ پیش کیا، جس نے پریڈ گراؤنڈ میں موجود حاضرین کو مسحور کر دیا۔ جیسے ہی یہ لڑاکا طیارے گھن گرج کے ساتھ فضا میں اڑے، ماحول وطن دوستی اور جوش و جذبے سے گونج اٹھا۔
اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات عطااللہ تارڑ نے بتایا کہ آذربائیجان کے یومِ فتح کی پریڈ میں پاکستانی دستے اور جے ایف-17 تھنڈر طیارے شریک ہوئے۔ یہ دن 2020 کی 44 روزہ کاراباخ جنگ میں آذربائیجان کی فتح کی یاد میں ہر سال 8 نومبر کو منایا جاتا ہے۔
وزیرِ اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ “پاکستان اور آذربائیجان کی دوستی زندہ باد۔ آج پاکستانی افواج اور جے ایف-17 تھنڈر طیارے آذربائیجان کی یومِ فتح پریڈ میں شرکت کر رہے ہیں، جو کاراباخ کی آزادی کی علامت ہے۔”
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے باکو میں مشترکہ عشائیے میں شرکت کی۔ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران مختلف تقاریب میں شریک ہوئے، جہاں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، رابطوں اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاک فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی یہ شرکت نہ صرف پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ ہے بلکہ دونوں ممالک کے گہرے سفارتی اور عسکری تعلقات کی بھی علامت سمجھی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں