دنیا بھر میں جاری تنازعات نے امن کی اہمیت کو اُجاگر کیا، ہ پاکستان نے کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا: وزیر اعظم کا بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں جاری تنازعات نے امن کی اہمیت کو اُجاگر کیا، ہ پاکستان نے کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا۔افغانستان کو سمجھنا ہوگا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت سے امن حاصل نہیں ہوگا۔
اسلام آباد میں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے بھی کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا۔ ہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔ امن، سلامتی و ترقی کے موضوع پر پارلیمانی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔امن و استحکام ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ترقی اسی معاشرے میں ممکن ہے جہاں امن اور سلامتی ہو۔
’’جو جج سچ بولتا ہے، انتقام کا نشانہ بنتا ہے‘‘جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بھی چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جاری تنازعات نے امن کی اہمیت کو اُجاگر کیا، ہم نے ہمیشہ استحکام اور دفاع وطن میں عزم کا مظاہرہ کیا، دنیا کو دکھادیا پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر قیمت ادا کرے گا۔ پُرامن اور مستحکم افغانستان ہی علاقائی روابط، ترقی اور خوشحالی کی کنجی ہے، شدت پسند گروہ افغانستان اور اس کے باہر امن کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ اس سال مئی میں مشرقی سرحد پر بلا اشتعال جارحیت کی گئی، پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان بات چیت میں تعاون برادر ممالک کو سراہتے ہیں، گزشتہ ماہ افغان سرزمین سے پاکستانی چوکیوں پر حملے ہوئے جن کا ٹھوس اور فیصلہ کن جواب دیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی (ف) کے ارکان قومی اسمبلی کیلیے ’’ہدایت نامہ‘‘ جاری کردیا
وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری حکومت نے جامع معاشی اصلاحات کا آغاز کیا ہے۔ پائیدار ترقی، ادارہ جاتی مضبوطی، خواتین و نوجوانوں کا بااختیار بنانے اور مساوی مواقع یقینی بنارہے ہیں، ایس ایم ایز کے فروغ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں جاری 2 روزہ کانفرنس میں آذربائیجان، ازبکستان، کینیا، فلسطین، مراکش، روانڈا، لائبیریا، بارباڈوس اور نیپال کے پارلیمانی وفود شریک ہیں۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔