لاہور، پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
نومنتخب مرکزی اور ضلعی عہدیداران نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ تنظیمی استحکام اور عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال بنانے کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائیں گے۔ نو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان عوامی تحریک کے نظریاتی مشن اور عوامی خدمت کے سفر کو نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک انٹرا پارٹی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ انٹرا پارٹی الیکشن کمیشن نے مرکزی اور لاہور کے تنظیمی عہدیداران کے باضابطہ نتائج کا اعلان کر دیا۔ قاضی زاہد حسین پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر جبکہ خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔ انجینئر محمد احمد ملک اخوان کو صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور جبکہ محمد ثاقب خرم بھٹی کو جنرل سیکرٹری لاہور منتخب کیا گیا ہے۔ لاہور سے مخدوم گلزار حسین، ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری، انجینئر محمد احمد ملک اخوان صدر کے امیدوار تھے جبکہ انجینئر شفاقت علی مغل اور ثاقب خرم بھٹی جنرل سیکرٹری کے امیدوار تھے۔
انتخابات کے نتائج سامنے آنے پر نو منتخب عہدیداروں کو مبارکبادیں موصول موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ نومنتخب مرکزی اور ضلعی عہدیداران نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ تنظیمی استحکام اور عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال بنانے کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائیں گے۔ نو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان عوامی تحریک کے نظریاتی مشن اور عوامی خدمت کے سفر کو نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔ پاکستان عوامی تحریک انٹرا پارٹی الیکشن کے چیف الیکشن کمشنز رانا فیاض احمد خان، سیکرٹری الیکشن کمیشن سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ، ممبران انجینئر محمد رفیق نجم، سید امجد علی شاہ اور نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے نتائج کا اعلان کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی اور عوامی
پڑھیں:
این اے 96جڑانوالہ ضمنی انتخابات،پیپلز پارٹی کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان
این اے 96جڑانوالہ ضمنی انتخابات،پیپلز پارٹی کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز
جڑانوالہ(آئی پی ایس )این اے 96 جڑانوالہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بڑی حمایت مل گئی، پاکستان پیپلز پارٹی نے حمایت کا اعلان کر دیا۔این اے 96سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال چوہدری کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا
تقریب میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، پیپلز پارٹی کے رائے شاہجہان کھرل ، رائے وقاص اسلم نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے طلال چوہدری کی موجودگی میں مکمل حمایت کا اعلان کر دیا، طلال چوہدری کی جانب سے حمایت کا خیر مقدم کیا گیا۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ حمایت کرنے پر پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، 23 نومبر کو شیر کی فتح ہوگی خوشحالی و ترقی کی فتح ہوگی ، مسلم لیگ کا دور عوامی دور ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب بھر میں دفعہ 144کے نفاذ میں 15نومبر تک توسیع پنجاب بھر میں دفعہ 144کے نفاذ میں 15نومبر تک توسیع طالبان کے اقتدار میں آنے سے پاکستان پر دہشت گردانہ حملے بڑھے،دفتر خارجہ وزیراعظم کے حکم پر وزارت عظمی کے عہدہ کیلئے مجوزہ استثنیٰ کی ترمیم واپس لے لی گئی کال سینٹرز سے کروڑوں کا بھتہ، این سی سی آئی کے مزید 13افسران کیخلاف مقدمہ درج ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر پیغام نوجوان نسل کو علامہ اقبالؒ کے پیغامِ خودی کو سمجھنے اور عملی زندگی میں اپنانےکی ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم