پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز آج سے راولپنڈی میں شروع، شاہین کی قیادت میں فتح کی امید
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
پاکستان اپنی وائٹ بال کرکٹ میں جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف 3 میچز کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز کرے گا۔ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 13 اور 15 نومبر کو اسی مقام پر کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز دوپہر 2:30 بجے شروع ہوں گے، جبکہ ٹاس 2 بجے ہوگا۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی فارم واپس آنے سے ڈریسنگ روم کا اعتماد بحال ہورہا ہے، شاہین شاہ آفریدی
یہ سیریز پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف کامیاب ہوم سیریز کے بعد ہو رہی ہے، جہاں میزبان ٹیم نے ٹی20 اور ون ڈے دونوں سیریز 2-1 سے جیتیں۔ یہ شاہین شاہ آفریدی کے لیے ون ڈے کپتان کے طور پر پہلا موقع تھا، اور انہوں نے قیادت کرتے ہوئے پاکستان کو یادگار جیت دلائی۔
???? ???????????????????? ????#PAKvSL | #JeetKaScene pic.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 10, 2025
سیریز کے بعد پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی ٹرائی نیشن ٹی20 سیریز میں حصہ لے گا، جو 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
مزید پڑھیں: ’میری کپتانی میں بھی شاہین آفریدی کپتان ہی تھے‘ محمد رضوان نے ایسا کیوں کہا؟
تاریخی ریکارڈ اور کھلاڑیوں کی کارکردگیاب تک پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 157 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں، جس میں پاکستان نے 93 اور سری لنکا نے 59 میچز جیتے۔ ایک میچ ٹائی رہا اور 4 کا نتیجہ نہیں نکلا۔ پاکستان میں دونوں ٹیموں نے 30 میچز کھیلے، جن میں پاکستان کا ریکارڈ 18-12 ہے۔
???? KFC presents Bank Alfalah Pakistan ???? Sri Lanka ODI Series 2025 trophy reveal at the Pakistan Monument, Islamabad ????????✨
Hear from both captains before the action begins tomorrow ????#PAKvSL | #JeetKaScene pic.twitter.com/ZNROZlqTVN
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 10, 2025
بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف 12 ون ڈے میچز میں 535 رنز بنائے، 3 سینچریاں اور ایک نصف سینچری شامل ہیں، اور 2019 کی کراچی سیریز میں ان کا سب سے زیادہ سکور 115 رہا۔
مزید پڑھیں: شاہین آفریدی کے نام شاندار اعزاز، ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے
سری لنکا کے خلاف ہمارا مقصد جیت کا تسلسل برقرار رکھنا ہے، شاہین شاہ آفریدیشاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ہمارا مقصد جیت کا تسلسل برقرار رکھنا ہے۔ ہمیں اپنی کارکردگی میں تسلسل پیدا کرنا ہوگا اور ہر شعبے میں بہتر ہونا ہوگا۔
Pakistan captain @iShaheenAfridi‘s pre-series press conference at Rawalpindi Cricket Stadium.
Full video ➡️ https://t.co/d8P9OTAHmH#PAKvSL | #JeetKaScene pic.twitter.com/snvlnhBuM4
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 10, 2025
ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا ایک منظم ٹیم ہے، اس لیے ہمیں ہوشیاری سے کھیلنا ہوگا اور اپنے منصوبوں پر عمل کرنا ہوگا۔ ہمارا ہدف ٹیم کی ترقی اور شائقین کو فخر دینے والی کارکردگی ہے۔
Sri Lanka players strike a pose ????
Broadcast photoshoot before the ODI series vs Pakistan in Rawalpindi ????#PAKvSL | #JeetKaScene pic.twitter.com/81hXVYfZHo
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 10, 2025
پاکستان ون ڈے اسکواڈ (15 ممبران)کپتان: شاہین شاہ آفریدی
کھلاڑی: ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سیم ایوب، سلمان علی آغا
Sri Lanka captain Charith Asalanka’s pre-series press conference.
Full video ➡️ https://t.co/AFIaBGT3E5#PAKvSL | #JeetKaScene pic.twitter.com/rUiT9mfeyL
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 10, 2025
براڈکاسٹ اور کمنٹریسیریز پاکستان میں A-Sports اور Ten Sports پر براہِ راست نشر کی جائے گی، جبکہ Tapmad اور Tamasha پر لائیو سٹریم دستیاب ہوگی۔
عالمی شائقین: Willow TV شمالی امریکا، Super Sport سب سہارن افریقہ، Supreme TV اور Dialog TV سری لنکا، TSports بنگلہ دیش، اور Cricbuzz میڈل ایسٹ اور جنوبی ایشیا پر میچ دیکھ سکتے ہیں۔
???? Broadcasters and commentators announced for the KFC Presents Bank Alfalah Pakistan vs Sri Lanka ODI series 2025 ????️
Read more ➡️ https://t.co/ugE3T3HS8f#PAKvSL | #JeetKaScene pic.twitter.com/zA9g7Vdacg
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 10, 2025
کمنٹری کے فرائض سابق ٹیسٹ کپتان عامر سہیل اور وقار یونس کے ساتھ سری لنکا کے سابق کرکٹر رسل آرنلڈ، مشہور کمنٹیٹر روشن ابیسنگھے اور سابق پاکستانی خواتین ٹیم کی کپتان عروج ممتاز انجام دیں گی۔ زینب عباس سیریز کے دوران پریزینٹر کے طور پر کام جاری رکھیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان پاکستان، سری لنکا ، زمبابوے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سری لنکا وائٹ بال کرکٹ ون ڈے سیریزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان سری لنکا زمبابوے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سری لنکا وائٹ بال کرکٹ ون ڈے سیریز شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف
پڑھیں:
ون ڈے اور ٹی 20 سہ ملکی سیریز کیلیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
اسلام آباد:سری لنکا کرکٹ ٹیم اپنے کپتان چریتھ اسالنکا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی، جہاں اس کا خیرمقدم پی سی بی آفیشلز نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر کیا۔
سری لنکا کی ٹیم پاکستان میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے آئی ہے، جو 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
ان تین ون ڈے میچز کے بعد، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک اور دلچسپ سیریز کا اعلان کیا ہے۔
17 نومبر سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ ٹورنامنٹ راولپنڈی اور لاہور کے کرکٹ میدانوں میں 29 نومبر تک کھیلا جائے گا۔
سیریز کی تیاریوں کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ میچز نہ صرف کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک شاندار موقع ہوں گے بلکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ کے روابط کو مزید مستحکم کریں گے۔