تیسرا ون ڈے: جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف سیریز کے فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ کی جگہ حارث رؤف اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
???????? Pakistan make two changes for the KFC Presents VGO TEL Mobile Pakistan Vs South Africa ODI Series 2025 decider in Faisalabad ????
???? Watch live in the UK region, sign up now at https://t.
جنوبی افریقی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جارج لنڈے کی جگہ لنگی نگیدی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ انجری کا شکار ہونے قشیل کی جگہ روبن ہرمین ڈیبیو کریں گے۔
Toss Update ????
???????? South Africa has won the toss for the first time in the series and opted to bat first! ????
???? Two changes for #TheProteas Men as Lungi Ngidi returns, while Rubin Hermann makes his debut, replacing George Linde and Sinethemba Qeshile.
Here’s how we line up for… pic.twitter.com/P400OLK6zE
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فیصلہ کن ون ڈے میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری، پاکستانی اسپنرز نے مہمان ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ آج فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں جاری ہے، جہاں مہمان جنوبی افریقی ٹیم بیٹنگ کر رہی ہے۔
میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور اب تک ان کی نویں وکٹ 143 رنز پر گر چکی ہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، سلمان آغا نے 2 اور محمد نواز نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔
قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ کی جگہ حارث رؤف اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا۔ جنوبی افریقی ٹیم میں بھی جارج لنڈے کی جگہ لنگی نگیدی اور انجری کے باعث قشیل کی جگہ روبن ہرمین کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں شامل تھیں۔
یاد رہے کہ تین میچوں کی سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹ سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے ون ڈے میں مہمان ٹیم نے گرین شرٹس کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
یہ فیصلہ کن میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے اور سیریز کا فاتح آج ہی سامنے آئے گا۔