پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ جاری ہے، اور اس میں پاکستانی اسپنرز کی شاندار کارکردگی نے جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔
جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن ان کی بیٹنگ لائن کو پاکستانی بولرز نے ابتداء ہی سے دباؤ میں ڈال رکھا ہے۔ جنوبی افریقا کی چھٹی وکٹ 117 رنز پر گری ہے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، سلمان آغا نے 2 اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ کی جگہ حارث رؤف اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقا نے بھی دو تبدیلیاں کی ہیں؛ جارج لنڈے کی جگہ لنگی نگیدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ انجری کا شکار ہونے والے قشیل کی جگہ روبن ہرمین ڈیبیو کر رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جنوبی افریقا

پڑھیں:

فیصل آباد: دوسرا ون ڈے میچ، پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

فیصل آباد: دوسرا ون ڈے میچ، پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • تیسرا ون ڈے؛ جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کیلئے 144 رنز کا ہدف
  • جنوبی افریقا کا پاکستان کو تیسرا ون ڈے جیتنے کے لیے 144 رنز کا ہدف
  • فیصلہ کن ون ڈے میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری، پاکستانی اسپنرز نے مہمان ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا
  • تیسرا ون ڈے: جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • ون ڈے فائنل: جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقہ کو 270 رنز کا ہدف
  • پاکستانی ٹاپ آرڈر پھر ناکام، فخر، بابر اور رضوان 5 اوورز میں ہی پویلین لوٹ گئے
  • پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • فیصل آباد: دوسرا ون ڈے میچ، پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ