دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقہ کو 270 رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
فیصل آباد (نیوز ڈیسک) اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔
پاکستانی بیٹر سلمان آغا اور آل راؤنڈر محمد نواز نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ سلمان آغا نے 82 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے نصف سنچری اسکور کی، جبکہ محمد نواز نے 56 گیندوں پر تین چوکے، اور تین چھکے لگائے۔
اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسن نواز اور ابرار احمد پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔ فہیم اشرف اور وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم میں بھی 2 تبدیلیاں ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی جبکہ سیریز کا تیسرا میچ 8 نومبر کو اقبال اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوات کے مختلف علاقوں میں چھتیں منہدم ہونے کے دو الگ الگ واقعات میں بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چارباغ کے علاقے گنڈھیرئی میں ایک گھر کی چھت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں 8 سالہ شیما اور 6 سالہ مناہل جاں بحق ہوگئیں، جبکہ حورین اور ان کی والدہ زخمی ہوئیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سوات کی ڈیزاسٹر ریسپانس اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
مقامی افراد نے ملبے تلے دبے چار افراد کو نکال لیا تھا، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منگلور منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق بچیوں کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
دوسری جانب کالام کے علاقے بلوگا میں ایک کچے ہوٹل کے کمرے کی چھت گرنے سے 32 سالہ وقاص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق ملاکنڈ سے بتایا جاتا ہے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کالام منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق دونوں واقعات کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اس سے قبل، شانگلہ کے علاقے کوزہ الپوری، رحیم آباد میں ایک گھر میں کمرے کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی تھی۔
پنجاب میں آندھی اور طوفان سے تباہی ، ایک شہری جاں بحق، 46 گھر متاثر
مزید :