چین کمبوڈیا کی ترقی اور خودمختاری کی حمایت جاری رکھے گا، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز

بیجنگ (سب نیوز) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کمبوڈیا کی آزادی کی بہترویں سالگرہ کے موقع پر کمبوڈیا کے بادشاہ سہامونی کے نام مبارک باد کا پیغام بھیجا۔اتوار کے روز اپنے پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ 72 سالوں میں کمبوڈیا اپنے حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر گامزن رہا ہے ،سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی جاری ہے اورعوام کی زندگی نمایاں طور پر بہتر ہو رہی ہے۔کمبوڈیا کے پڑوسی ملک اور آہنی دوست کی حیثیت سے چین اس پر دلی خوشی محسوس کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین کمبوڈیا کی ترقی،ملک کے استحکام اور خودمختاری کی حمایت جاری رکھے گا۔


شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ حالیہ برسوں میں چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور وہ کمبوڈیا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ نئے دور میں چاروں موسموں کے چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے بادشاہ سہامونی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔


اسی دن چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بھی کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے نام ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر پیغام امریکی جج کا بڑا فیصلہ: ٹرمپ کا نیشنل گارڈ کو پورٹ لینڈ بھیجنے کا حکم غیر قانونی قرار سفید فام افراد کی نسل کشی کا الزام: امریکا نے جنوبی افریقا میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا روس کے یوکرین کے توانائی نظام اور رہائشی عمارتوں پر درجنوں میزائل اور ڈرون حملے، 6 افراد ہلاک امریکا کی نئی ویزا پالیسی، موٹاپا اور ذیابیطس میں مبتلا افراد کا داخلہ بند بائیسویں بیجنگ فورم میں عالمی سطح پر تقریباً 400 اسکالرز شریک سی ایم جی اور آئی او سی کے درمیان 2026-2032 اولمپک گیمز سے متعلق طویل مدتی میڈیا رائٹس کے معاہدے پر دستخط TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین کمبوڈیا کمبوڈیا کی

پڑھیں:

صدر مملکت کا علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائشِ پر پیغام

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائشِ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا شعور بیدار کیا۔ اقبالؒ کا پیغام آج بھی رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ 1930 کا خطبۂ الٰہ آباد مسلمانوں کی خودمختاری کی بنیاد بنا۔

انہوں نے کہا کہ اقبالؒ نے امّت مسلمہ کی شناخت، روحانیت اور آزادی پر زور دیا ۔ اقبالؒ کے نظریات نے پاکستان کی قومی شناخت کی تشکیل کی ۔ ہم اقبالؒ کے اصولوں پر عمل پیرا رہنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں ۔ صدر زرداری

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقبالؒ کی شخصیت اور فکر ایک بے مثال میراث، جس نے مسلمانان ہند میں خودی اور وقار کا جذبہ بیدار کیا۔ پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کے افکار آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔ اقبال کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، غیر متزلزل ایمان اور خود اعتمادی عطا کی ۔ اقبالؒ کی شاعری لازوال پیغام ہے جو عمل اور فکر کی دعوت دیتی ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہمیں اقبالؒ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، اتحاد اور امن کے لیے کوشاں رہنا ہوگا۔ نوجوانوں کے لیے اقبالؒ کے افکار مشعل راہ ہیں، اپنی خودی پہچانیں اور محنت سے پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر کریں۔

متعلقہ مضامین

  • فلپائن میں سپر طوفان ’فنگ وونگ‘ کی تباہ کاریاں، ایک لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل
  • رکفیت جیل: اسرائیل کا فلسطینی قیدیوں کو زیرزمین قیدخانے میں رکھے جانے کا انکشاف
  • صدر مملکت کا علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائشِ پر پیغام
  • ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اقبال کے پیغام کو اپنانا ہے، محسن نقوی
  • سکھر، 27ویں ترمیم کیخلاف وکلا بھی میدان میں آگئے
  • پیپلز پارٹی نے آئینی عدالت کے قیام کی تائید کی ہے: شازیہ مری
  • پنجاب میں صوبائی محکموں اورکمپنیوں کو ’’فنڈز کی خودمختاری‘‘ختم
  • امن کے خواہاں ہیں، خودمختاری اور جوہری پروگرام پر سمجھوتا نہیں  ہوگا، ایرانی صدر
  • مجوزہ آئینی ترمیم عدلیہ کی خودمختاری کے لیے خطرہ ہے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر