ستائیسویں ترمیم ،آئینی توازن بگڑنے سے پورا نظام متاثر ہو سکتا ہے،پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد /صوابی(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ آئینی توازن بگڑنے سے پورا نظام متاثر ہو سکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر علی ظفر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ 1973کا آئین کسی ایک پارٹی یا فرد کا نہیں، بلکہ پوری قوم کا ہے، 27ویں ترمیم لانے سے پورا آئین متاثر اور آئینی توازن بگڑنے سے پورا نظام متاثر ہو سکتا ہے۔

سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک وفاقی ریاست ہے، صوبے خودمختار ہیں۔ پارلیمنٹ عوام کے ووٹ سے بنتی ہے، مگر آئین کی پابند ہے۔ آئین عوام کو بنیادی حقوق دیتا ہے اورعدلیہ ان کے نفاذ کی ضامن ہے جب کہ میڈیا کو جمہوریت کا چوتھا ستون قرار دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز نے جاتے جاتے 63اے سے متعلق فیصلہ ریورس کر کے 26ویں ترمیم کی راہ ہموار کی اور پی ڈی ایم حکومت نے اکثریت کے بغیر یہ ترمیم منظور کرائی۔ بعض ارکان سے زبردستی ووٹ دلانے کے الزامات سامنے آئے،جے یو آئی کے ساتھ دھوکا اور آئینی بینچ بنا کر معاہدے کی نوعیت بدل دی گئی۔دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن اسد قیصر نے کہا ہے کہ اگر 1973 کا آئین سبوتاژ کیا گیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری پیپلز پارٹی پر عائد ہوگی۔

انھوں نے کہا آئین کو بلڈوز کیا جا رہا ہے، ایسی قانون سازی کی دنیا میں کوئی نظیر نہیں ملتی، 1973 کا آئین پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ تھا، زور و جبر سے جو قانون بنایا جا رہا ہے، کیا اس طرح آئین بنتا ہے، ایسے رویوں سے ملک نقصان کا متحمل ہو سکتا ہے۔اسد قیصر نے کہا طاقت کا توازن یک طرفہ اور عدلیہ کو مکمل طور پر مفلوج کیا جا رہا ہے، 26 ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ پہلے ہی کافی حد تک مفلوج ہو چکی ہے، جب ججوں کا تبادلہ بھی حکومت کریگی تو وہ کیسے انصاف کے مطابق فیصلے کر سکیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم ملک کے خلاف ایک بہت بڑی سازش ہے، ہم سب نے مل کر اس سازش کے خلاف آواز اٹھانی ہے، ظلم کے نظام کے خلاف ہم بغاوت کا اعلان کرتے ہیں، ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں جمہوریت، آئین اور قانون کی بالادستی ہو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراستنبول مذاکرات پر غیرجانبدار ممالک نے پاکستان کے موقف کی تائید کی، سفارتی ذرائع استنبول مذاکرات پر غیرجانبدار ممالک نے پاکستان کے موقف کی تائید کی، سفارتی ذرائع اعلی ترک حکام افغانستان سے کشیدگی کے معاملے پر مذاکرات کیلئے آئندہ ہفتے پاکستان جائیں گے، صدرطیب اردوان صدر پاکستان کیلئے تاحیات استثنیٰ ہر اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے، حافظ نعیم الرحمان اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تعاون کی پیشکش ستائیسویں ترمیم کا راستہ روکنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، اپوزیشن اتحاد کا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان زہران ممدانی نے پاکستانی خاتون کو اپنی ٹیم کا سربراہ مقرر کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن