Express News:
2025-11-09@16:10:59 GMT

راولپنڈی میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT

راولپنڈی میں برائلر مرغی اور اس کے گوشت کی قیمتوں نے ایک بار پھر اونچی اڑان بھرنا شروع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی اور گرد نواح میں برائلر مرغی  کی قیمتوں میں نمایاں کمی رھی تاہم ہفتے کے اختتام پر  زندہ مرغی  اور اسکے گوشت میں اصافہ دیکھنے میں آیا۔

اوپن مارکیٹ میں زندہ برائلر مرغی 365 سے 380 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 348 روپے مقرر ہے۔

اسی طرح، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت اوپن مارکیٹ میں کسی جگہ 550 اور کسی جگہ  580 سے 600 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ  میں برائلر مرغی کے  گوشت کی قیمت  504 روپے فی کلو مقرر ہے۔

مارکیٹ میں کہیں بھی سرکاری نرخ کے مطابق مرغی دستیاب نہیں،جس کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ چند روز قبل مرغی اور اس کا گوشت کچھ سستا تھا،لیکن اب قیمتیں بڑھ گئی ہیں مرغی و مرغی ہے گوشت کی قیمتوں میں اضافے سے مٹن اور بیف خریدنے کی سکت نہ رکھنے والے افراد کے لیے برائلر مرغی بھی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب دکانداروں کا مؤقف ہے کہ مرغی کی منڈی آج بہت تیز رہی، جس کے باعث ریٹ بڑھ گئے۔ ریٹ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی بنیاد پر فارمز سے طے کیے جاتے ہیں،جبکہ تھوک و پرچون فروش اس میں دس سے پندرہ روپے فی کلو اضافہ کر کے فروخت کرتے ہیں۔

شہریوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ برائلر مرغی غریب آدمی کے لیے کچھ سستی غذاء کا زریعہ ہے اس کی قیمتوں میں توازن کو برقرار رکھا جائے تاکہ مٹن یا بیف کھانے کی سکت نہ رکھنے والے برائلر مرغی کے گوشت کے زریعے اس کمی کو  پورا کرسکیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: برائلر مرغی کے کی قیمتوں میں روپے فی کلو گوشت کی کے گوشت

پڑھیں:

ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی 

بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک کے تمام صارفین پر ہوگا۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 5 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں نان بائیوں کی ہڑتال ختم، شہر بھر کے تندور کھل گئے
  • ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
  • ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی 
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی
  • اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • راولپنڈی: 17 کروڑ روپے فراڈ کیس میں گرفتار چینی باشندے کی ضمانت منظور
  • راولپنڈی میں تیسرے دن بھی نان بائیوں کی مکمل ہڑتال
  •  حیدرآباد : شہریوں کےلیے چالان کی رقم میں کتنا اضافہ کیا گیا؟
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ریکارڈ