ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک کے تمام صارفین پر ہوگا۔بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 5 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے بنائی گئی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس، جے یو آئی کا واک آ ئوٹ آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے بنائی گئی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس، جے یو آئی کا واک آ ئوٹ پاک فوج کا جنوبی وزیرستان کے عوام کیلئے مساجد کی شکل میں مقدس تحفہ جنگ بندی پر ٹرمپ کے مشکور، دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے گرائے: وزیراعظم ایران میکسیکو میں اسرائیل کے سفیر کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا، امریکا کا الزام ایشیاکپ ٹرافی کا معاملہ: پاکستان اور بھارت میں برف پگھلنے لگی، اہم شخصیات کی ملاقات ہوگئی،بی سی سی آئی کی تصدیق بڑے ہوائی اڈے نجکاری کیلئے پیش، پی آئی اے کے خریداروں میں اضافہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا سے فی یونٹ بجلی 37 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔
سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا نے بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ بجلی صارفین کو ریلیف نومبر کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا جب کہ کراچی کے صارفین پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔