بالی وڈ سوگوار: لیجنڈ اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ کے سینئر اداکار اور لیجنڈری ہیرو دھرمیندر طویل علالت کے بعد 89 برس کی عمر میں چل بسے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق اداکار کی ٹیم نے منگل 11 نومبر کی صبح ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ دھرمیندر کو گزشتہ روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کو گزشتہ ہفتے بھی سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے اپنی آخری فلم ’اکیس‘ میں اداکاری کی تھی جو 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔
دھرمیندر نے 1960 میں فلم ’دل بھی تیرا ہم بھی تیرے‘ سے کیریئر کا آغاز کیا اور چھ دہائیوں پر مشتمل اپنے سفر میں بالی وڈ کو ’شعلے‘، ’یادوں کی بارات‘، ’میرا گاوں میرا دیش‘، ’پھول اور پتھر‘ جیسی یادگار فلمیں دیں۔
انہیں 2012 میں حکومتِ ہند نے پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا۔
پنجاب کے لدھیانہ میں دھرمیندر کیول کرشن دیول کے نام سے پیدا ہونے والے اداکار نے 19 سال کی عمر میں پرکاش کور سے شادی کی، بعد ازاں وہ اداکارہ ہیما مالنی کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
اپنی بڑھتی عمر کے باوجود دھرمیندر سوشل میڈیا پر متحرک رہے۔ وہ اکثر اپنی ویڈیوز میں کاشتکاری، صحت مند طرزِ زندگی، اور مثبت سوچ کے بارے میں مشورے دیتے دکھائی دیتے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔