راولپنڈی:

تھانہ وارث خان کے علاقے ڈھوک الہٰی بخش میں کھانے کا بل ادا نہ کرنے پر تلخ کلامی کے بعد ملزمان کی فائرنگ سے ہوٹل کا ملازم زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی شخص کی شناخت محمد رمضان کے نام سے ہوئی جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہوٹل کے ملازم رمضان نے عبیداللہ نامی گاہک سے کھانے کا بل ادا کرنے کا تقاضہ کیا جس پر تلخ کلامی ہوگئی۔ بعدازاں، ملزم عبیداللہ اپنے بھائی کے ہمراہ آیا اور فائرنگ شروع کر دی۔

ملزمان کی فائرنگ سے دو گولیاں ملازم کی ٹانگ پر لگیں جس کے باعث وہ زخمی ہوگیا۔

ملزمان جائے واردات سے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، جمشید کوارٹر پولیس کے ساتھ مقابلے میں دو ڈاکو گرفتار

کراچی:

شہر قائد میں جمشید کوارٹر پولیس نے حسینی یتیم خانہ کے قریب ایک مبینہ مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق، ملزمان کی گرفتاری دوران مقابلہ ہوئی جس میں ایک ملزم زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی ملزم حکیم کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دوسرے گرفتار ملزم فہیم کو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے دونوں ملزمان سے ایک پستول، تین موبائل فونز، کیش رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی پولیس کی کارروائی، کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے ملزمان گرفتار
  • کمبوڈیا: تھائی لینڈ کی سرحدی فائرنگ میں پانچ شہری زخمی
  • کراچی، جمشید کوارٹر پولیس کے ساتھ مقابلے میں دو ڈاکو گرفتار
  • صوابی: فائرنگ سے میاں، بیوی اور بیٹا جاں بحق، بیٹی زخمی
  • بیماری کے بہانے دفتر سے چھٹی کرنے والے ملازم کو بھاگتا دوڑتا دیکھ کر کمپنی نے نوکری سے نکال دیا
  • عدالت میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی گروپ میں فائرنگ، 4 زخمی
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 5 افراد زخمی
  • پشاور: فائرنگ سے اے این پی کے سابق کونسلر جاں بحق، ساتھی زخمی
  • قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، مقدمہ درج