کمبوڈیا: تھائی لینڈ کی سرحدی فائرنگ میں پانچ شہری زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کمبوڈیا کے دفاعی وزارت کے مطابق تھائی فورسز نے بانتئی میانچی صوبے کے او’چروو ضلع میں واقع پری چین گاؤں میں کمبوڈیا کے شہریوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ شہری زخمی ہوئے، وزارت کی ترجمان لیفٹیننٹ جنرل مالی سوچیتا نے اس حملے کی شدید مذمت کی اور تھائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر تمام دشمنیوں کو بند کرے جو علاقے میں امن و استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق مالی سوچیتا نے کہا کہ کمبوڈیا سیز فائر اور امن معاہدوں کی پاسداری کے لیے پرعزم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ معاہدوں کو نیک نیتی اور ذمہ داری کے ساتھ نافذ کیا جائے گا، سہ پہر تقریباً 3:50 بجے پیش آیا، جس کے بعد سرحدی تنازعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
دوسری جانب تھائی فوج کے ترجمان میجر جنرل ونتھائی سواری نے دعویٰ کیا کہ کمبوڈیا کے فوجیوں نے تھائی سرحدی علاقے میں فائرنگ کی اور تھائی فورسز نے وارننگ شاٹس دیے، تاہم تھائی جانب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ واقعہ اس کے چند روز بعد پیش آیا جب تھائی لینڈ نے اپنے امن معاہدے کو معطل کر دیا تھا، جس کے بعد کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ دونوں ممالک نے گزشتہ ماہ کوالالمپور میں بین الاقوامی ثالثی کے تحت غیر مشروط سیز فائر پر اتفاق کیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔