محراب پور,، مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ، 2اہلکار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)نوشہرو فیروز پولیس اپنا تحفظ کرنے میںبھی ناکام، مسلح افراد کا چوکی پر حملہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق، نماز جنازہ میں آئی جی سندھ پولیس اور افسران کی شرکت۔ پولیس پر فائرنگ کا واقعہ بھریا روڈ پولیس تھانہ کی حدود میں ٹیل شاخ (نہر) پر قائم پولیس چوکی پر ہوا، جہاں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل غلام حسین راجپر اور کانسٹیبل سعید سولنگی جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق حملہ آور سرکاری اسلحہ لیکر باآسانی فرار ہوگئے پندرہ گھنٹے گزر جانے کے باوجود پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے ، پولیس چوکی پر حملے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی نوشہرو فیروز میر روحل کھوسو موقع پر پہنچ گئے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور پورے علاقے کی ناکہ بندی کرا دی، صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیکرپولیس کو احکامات جاری کیے ہیں، شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن نوشہرو فیروز میں ہوئی جس میں آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن، ایس ایس پی نوشہرو فیروز میر روحل کھوسو، پولیس افسران اور سیاسی، سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔نوشہرو فیروز ضلع میںامن و امان کی صورتحال خراب ہے پولیس چوکی پر فائرنگ اور دو پولیس اہلکاروں کی شہادت اس کا ثبوت ہے۔ پی پی پی رکن قومی اسمبلی ذوالفقار بہن کے گھر ڈاکہ کے ملزمان کو پولیس تاحال گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس چوکی پر نوشہرو فیروز
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔