کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے جہان آباد مکہ کانٹا کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کرنے کے بعد مقتول کی لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔
ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے، مقتول کے قبضے سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہو سکی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے جبکہ اس کی عمر 30 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے۔
پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا جس مقام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے وہاں پر اندھیرا تھا۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا خول ملا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے عینی شاہدین سے بھی معلومات حاصل کر رہی ہے۔
لیاری کے علاقے بغدادی علی محمد محلہ میں فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او بغدادی ماجد علوی کے مطابق مضروبین کی شناخت 36 سالہ امجد اور 25 سالہ عادل بلوچ کے نام سے کی گئی تاہم امجد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ محلے دار سراج نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کی تھی جو موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول ، مضروب اور ملزم تینوں ایک ہی محلے کے رہائشی ہیں، ملزم سراج عادی جرائم پیشہ ہے اور پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔
پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خول ملے ہیں اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
دریں اثنا پرانا گولیمار نشتر کالونی میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ رضویہ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شناخت 22 سالہ شہباز کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں فائرنگ رہی ہے
پڑھیں:
نوشہروفیروز، مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق
فائل فوٹوسندھ کے ضلع نوشہروفیروز میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بھریا روڈ کے قریب پیش آیا، پولیس اہلکار ٹیل نہر چوکی پر نائٹ ڈیوٹی دے رہے تھے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔