چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی کریم ﷺکی سنت پر عمل کرنیوالے جید علماء کرام امت مسلمہ کا فخر ہیں اور ہم رہنمائی کیلئے علماء کرام سے رجوع کرتے رہیں گے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ معزز علماء کرام ہمیشہ امن کے فروغ اور تشدد کے خاتمے کا درس دیتے ہیں۔ معزز علما و آئمہ کرام کے تمام مسائل کا فوری حل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ میں وفاق المدارس السلفیہ اور اہلسنت و جماعت کے علماء کرام کے وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران امن و امان اور اتحاد بین المسلمین پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاق المدارس السلفیہ کے وفد میں مرکزی نائب امیر جمیعت اہلحدیث پاکستان رانا محمد شفیق خان پسروری، محمد یٰاسین ظفر، محمد سلیمان، عتیق الرحٰمن، حافظ محمد یونس و دیگر موجود تھے۔ اسی طرح اہلسنت و جماعت علماء کرام کے وفد کی قیادت ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کی جبکہ علماء کرام میں ڈاکٹر محمد مفتی انتخاب احمد نوری، مفتی محمد عمران حنفی، پیر محمد حفیظ اظہر، محمد علی نقشبندی اور پیر معاذ المصطفیٰ قادری موجود تھے۔

دونوں ملاقاتوں میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری، ڈی آئی جی سپیشل برانچ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی، چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب چیریٹیز کمیشن، ڈپٹی کوآرڈی نیشن آفیسر، پنجاب سینٹر فار ایکسیلنس اینڈ کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راز ایک خوشحال اور پُرامن ریاست میں مخفی ہے۔ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اور ہمیں برداشت، بھائی چارے اور اتحاد بین المسلمین کا درس دیتا ہے۔ پاکستان کی ترقی کیلئے اداروں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز نے اپنا بنیادی کردار ادا کرنا ہے۔ ریاست پاکستان امن، بھائی چارے اور اتحاد کی امین ہے، جبکہ ملک میں ترقی اور قیام امن کی ذمہ داری معاشرے کے تمام سٹیک ہولڈرز پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی کریم ﷺکی سنت پر عمل کرنیوالے جید علماء کرام امت مسلمہ کا فخر ہیں اور ہم رہنمائی کیلئے علماء کرام سے رجوع کرتے رہیں گے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ معزز علماء کرام ہمیشہ امن کے فروغ اور تشدد کے خاتمے کا درس دیتے ہیں۔ معزز علما و آئمہ کرام کے تمام مسائل کا فوری حل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ لوگوں کو دین کی صحیح روح سے آگاہ کرنا علماء کرام کی عظیم خدمت ہے۔ علماء کرام نے کہا کہ موجودہ حالات امن و سکون اور سلامتی کا تقاضہ کرتے ہیں اور قیام امن کی ہر کوشش میں ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علماء کرام نے کہا کہ کرام کے

پڑھیں:

صوبے کے عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، انتشار پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،صوبے کے عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وزیرآباد اور میانوالی کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں عوامی مسائل، ضروریات اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی، دوران ملاقات وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خصوصی پراجیکٹس کو سراہا گیا۔ پارلیمنٹرینز نے وزیرآباد اور میانوالی میں گرین بس پراجیکٹ کے آغاز پر خصوصی طور شکریہ ادا کیا اور ستھرا پنجاب پراجیکٹ کو سراہا۔ پارلیمنٹرینز نے صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ساتھ ہمقدم چلنے کا عہد کیا، انہوں نے صوبے میں کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کیلئے ای بز پورٹل لانچ کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ ارکان پارلیمنٹ نے نجی املاک پر ناجائز قبضے ختم کرانے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کے تاریخی اقدام کو بھی سراہا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت ہی مسلم لیگ (ن) اور قائد محمد نواز شریف کا منشور ہے، کسان کارڈ، گھر کی دہلیز تک مفت ادویات پراجیکٹ سمیت دیگر منصوبے ترقی اور خوشحالی کیلئے کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ 30 لاکھ افراد کو 10 ہزار روپے کا پے آرڈر گھر کی دہلیز پر پہنچایا گیا، صوبے بھر میں 15 لاکھ افراد کو راشن کارڈ کے ذریعے تین ہزار روپے ماہانہ مل رہے ہیں، صوبے کے عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، انتشار پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔ مریم نواز  نےکہا کہ روز اول سے ہی مخلوق خدا کی خدمت کا عزم کر رکھا ہے، پنجاب کے کسان کو مایوس نہیں کریں گے، ذمہ داریاں پوری طرح نبھائیں گے، مستقبل میں پنجاب کے عوام کیلئے بہت سے بڑے بڑے پراجیکٹس منتظر ہیں۔ پارلیمنٹرینز نے کہا کہ گرین بس دیہات تک پہنچ گئی ہے، میانوالی کے عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے گن گاتے ہیں، مریم نواز شریف اعلان بعد میں کرتی ہیں منصوبے پر عمل درآمد پہلا کیا جاتا ہے، عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی شفافیت اور میرٹ پالیسی کے مداح ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی بے لاگ قیادت نے صوبے کی تقدیر بدل دی ہے، میانوالی سے گرین بس پراجیکٹ کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب کے مساوی ترقی کے ویژن کا عکاس ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میانوالی کے بعد وزیرآباد سے گرین بس پراجیکٹ کا آغاز کر کے ثابت کیا کہ وہ وعدے نبھانا جانتی ہیں، ان کے بے مثال ترقیاتی پراجیکٹس نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شیعہ علماء کونسل کے رہنما، معروف صحافی وارث علی حیدری انتقال کر گئے
  • وزیراعظم سے ایشئن فٹبال کنفڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئیر نائب صدر شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ کی ملاقات
  • صوبے کے عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
  • جموں و کشمیر میں ریاست کا درجہ بحال کرنے کیلئے حالات کو معمول پر لانا ہوگا، عارف محمد خان
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 18 نومبر کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
  • آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے معاملات آخری مراحل میں ، ہر تحصیل آفس میں خصوصی کائونٹر قائم 
  • سیاحت اور ورثہ اتھارٹی ایکٹ پنجاب اسمبلی سے منظور
  • پنجاب میں56 ہزار مساجد کی جیوٹیکنگ
  • پنجاب میں مدارس کی نمبرشماری مکمل، کتنے مدرسے ہیں؟