اللہ سے دوستی کر لیں، مشکلات ختم ہو جائیں گی، علماء: رائیونڈ تبلیغی اجتماعی شروع
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
رائے ونڈ ؍ لاہور (این این آئی+نامہ نگار) عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ امیر جماعت مولانا نذرالرحمان کے فکر انگیز بیان سے شروع ہوگیا۔ مولانا محمد ابراہیم دہلوی اورمولانا نذر الرحمان نے کہا کہ اسلام اجتماعیت کا دین ہے جو جوڑ کا حکم دیتا ہے اور توڑ سے بچنے کی تلقین کرتا ہے۔ اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوئے بغیر دنیا و آخرت میں نجات ممکن نہیں، اللہ سے دوستی کر لیں ساری مشکلات سے نجات مل جائے گی، مقررین نے مزید کہا کہ اپنے دلوں کو کدورتوں اور بغض سے پاک رکھو، اللہ کی رحمت نازل ہوگی، عقیدے درست کر لیں، ختم نبوت کے بغیر سارے اعمال فارغ ہیں۔ دریں اثناء لاہور پولیس نے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے موقع پر سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے سکیورٹی کے لیے 3 ایس پیز، 10 ڈی ایس پیز، 41 ایس ایچ اوز، 252 اَپر سبارڈینیٹس سمیت مجموعی طور پر 3800 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے۔ ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے لیے 1000 سے زائد ٹریفک پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ شرکاء کی سہولت کے لیے پنڈال کے 14 مختلف مقامات پر پولیس کیمپس قائم کیے گئے ہیں جبکہ 3 داخلی راستے، 20 ناکے اور 40 واک تھرو گیٹس نصب کئے گئے ہیں۔ 128 سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔ اے سی رائیونڈ کے دفتر میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔