بس کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد، ائیر پنجاب کی منظوری، پاکستان کو امن کی مثال بنائینگے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
لاہور(نیوزرپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت 30واں کابینہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں الیکٹرو بس کرایوں میں اضافہ کی تجویز کو مستر دکر دیاگیا۔ جس کیلئے صوبائی کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی۔ پنجاب کابینہ نے سرکاری سکولوں میں ’’سکول ٹیچرز انٹرن‘‘کی بھرتی کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے’’جس کی ملکیت اسی کا قبضہ‘‘ وڑن کے تحت کابینہ نے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اموویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں چیف منسٹر ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن فنانس پروگرام کے تحت سبسڈی پروگرام کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں 15نومبر تک گنے کی کرشنگ کا سیزن شروع کرنے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن فنانس پروگرام کے لئے 10ہزار سے زائد اپیلی کیشن موصول ہوئی ہیں۔ ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن فنانس پروگرام1500ایپلی کیشنز بینک آف پنجاب کو پہنچ گئیں۔ ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن فنانس پروگرام کے تحت حکومت پنجاب سپر سیڈر اور دیگر جدید آلات60 فیصد سبسڈی پر مہیا کیے جائیں گے۔کسان کارڈ فیز IIکے تحت 100ارب روپے تقسیم، پچھلے فیز سے 70 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کی گئی ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کسان کارڈ سے قرض واپس کرنے پر 24گھنٹے کے اندر دوسرے فیز کے پیسے مل جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ماضی میں میکانائزیشن پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے زراعت زبوں حالی کا شکار ہوئی۔ کابینہ نے لاہور تا راولپنڈی ہائی سپیڈ ریل کیلئے ایم او یو کی منظوری دے دی۔ ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے قیام کی منظوری دے دی۔ پرائم منسٹر کیش لیس اسٹرٹیجی کے تحت ریٹیلرز کیلئے کیو آر کوڈ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں محراب محفوظ روشن پنجاب کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے مصر کے ساتھ زرعی اشتراکِ کار کے ایم او یو کی منظوری دے دی۔ پنجاب سنٹر آف ایکسی لینس انسداد تشدد و انتہا پسندی کے بورڈ آف گورنر کی تشکیل کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے ٹریفک جرمانہ اور پوائنٹ سسٹم کی مجوزہ سمری کی منظوری دے دی۔ نیشنل بینک پارک میں میوزیم اور یادگار تعمیر کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ لاہور میوزیم کی بحالی، بہتری اور اپ گریڈیشن کیلئے ماسٹر پلان کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں الیکٹرک بس کیلئے مختلف شہروں میں الیکٹر ک ڈپو قائم کرنے کیلئے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو گرانٹس کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی منظوری دی گئی۔ گوجرانولہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP) سے استثنیٰ کی منظوری دی گئی۔ ضلعی ہسپتالوں کیلئے قائم کردہ کارڈیک کیتھ لیبز میں متعین انٹر وینشنل کارڈیالوجسٹ، میڈیکل آفیسر، ٹیکنالوجسٹ اور نرسز کی آسامیوں کی منظوری دی گئی۔ پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز (PFAS) کے لیے بھرتیوں پر پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب سروس ٹربیونل میں سٹاف کی بھرتی کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ پنجاب منرل کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی (PSBA) میں نئی آسامیوں کیلئے بھرتیوں کیلئے پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PCBDDA) کے نان آفیشل ممبر اور چیئرمین کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ تعلیمی بورڈ بہاولپور میں ریسرچ آفیسر/ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن آفیسر اور ریسرچ انویسٹی گیٹر کی آسامیوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بایومیڈیکل ایکیوپمنٹ ریسورس سنٹر میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ انجینئرنگ کنسلٹنسی سروسز پنجاب (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ECSP) میں درکار ضروری سٹاف بھرتی پر پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ گرین پاکستان پروگرام کیلئے فنڈز ازسر نو مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے یونیورسٹی آف حافظ آباد کے قیا م کی منظوری دے دی۔ پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت ڈپٹی کمشنرز سے اے اسی اورڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کو اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ گوجرانوالہ کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ تحصیل کوہ سلیمان اور ضلع راجن پور سے خارج کردہ علاقوں تک کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب کا دائرہ کار بڑھانے کی منظوری دی گئی۔ بہاولپور اور سرگودھا میں اینٹی ٹیرارزم کورٹ میں ججوں کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کے سالانہ بجٹ 2025-26 اور نظرثانی شدہ بجٹ2024-25 کی منظوری دی گئی۔ داتا دربارمیں زائرین کے لئے ہائیڈرولک کینوپی پراجیکٹ کیلئے وفاقی حکومت سے ٹیکس استثنیٰ کی درخواست کرنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے چیف منسٹر پنجاب گرین ٹریکٹر فیز II کیلئے سبسڈی کی منظوری دے دی۔ اٹک، لیہ اور بہاولنگر تین جنرل ہسپتالوں کے قیام کیلئے بیڈز کی تعداد بڑھانے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیمز رولز، 2022 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ موبائل سی آر ایم ایس ایپ 2025ء کے ضمنی معاہدے کے مسودے کی منظوری دی گئی۔ ’’اسمارٹ سیف سٹیز فیز I‘‘ اور ’’75 IPNV سائٹس کی توسیع‘‘ کے لیے مالی سال 2025-26 کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ مائنز اینڈ منرلز ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز اور اسپیشلسٹس کو ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے مساوی الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فشریز ڈپارٹمنٹ کی لیبارٹریوں میں لیبارٹری ٹیسٹنگ سروسز کے نرخ کا ازسر نو جائزہ لینے کی منظوری دی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے وفاقی اور صوبائی اداروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی گئی۔ گرین ایگری کوآپریٹو پاکستان کی آپریٹو سوسائٹیز ایکٹ 1925 کی شق 10 کے تحت رجسٹریشن کی منظوری دی گئی۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کے عنوان میں تبدیلی کی منظوری دی گئی۔ کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر (SCCLO) کے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب انرجی ہولڈنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او کے ایڈیشنل چارج کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے ایف سی کالج کے ریکٹرکی تعیناتی کی تجدید کی منظوری دے دی۔ گوجرانوالہ میڈیکل کالج اور ساہیوال میڈیکل کالج میں سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے لئے بورڈ آف مینجمنٹ کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔ گوجرانوالہ اور ڈیرہ غازی خان میں انسداد دہشت گردی عدالتوں میں ججز کی تقرری کے لیے نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول کیلئے فیلڈ آپریشنزاور ریونیواکٹھا کرنے کیلئے گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی۔ اعلیٰ عدلیہ کے معزز ججوں اورغیر ملکی مہمانوں اہم ترین شخصیات کی سیکیورٹی کیلئے نئی گاڑیوں سے متعلق سمری کی منظوری دی گئی۔ پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی ایکٹ، 2024 کی منظوری دی گئی۔ محکمہ ٹورازم کے تحت ایکس گریشیا/ ہمدردانہ پیکیج کی منظوری دی گئی۔ رنگ فارسٹ اسٹیشن آف لاہور اورشاہدرہ سے رائیونڈ ریلوے ٹریک کیساتھ گرین کوریڈور قائم کرنے کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی۔ایم تھری انڈسٹریل سٹی، FIEDMC، فیصل آباد سے ملحق لاجسٹک پارک کے قیام کیلئے زمین کے حصول کی منظوری دی گئی۔ للیانی تا قصور،راجہ جنگ پولیس سٹیشن سڑک کی تعمیرو تو سیع اور بحالی، سمندری رجانہ روڈ کی بہتری توسیع کے پراجیکٹ اور ڈیرہ غازی خان میں لکھانی تا جدے والا سڑک اور پل کی تعمیر کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سالانہ بجٹ تخمینہ، ضلع سیالکوٹ کی چار سکیموں کی اے ڈی پی میں شمولیت کی منظوری دی گئی۔ فلم سٹی کی سکیموں کی اے ڈی پی میں شمولیت اور عنوان تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی۔ عبداللہ گل انٹر چینج چوک اور برکی روڈ ڈویلپمنٹ کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے لاہور ریلوے سٹیشن کے گرد و نواح میں اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ پی ایس ڈی پی (2024-25) کے تحت ضائع شدہ فنڈز کی دوبارہ توثیق کر دی گئی۔ جھلاڑیاں شاملی، مظفر گڑھ سے چک 58 این بی تحصیل اور ضلع سرگودھا تک شریمپ اسٹیٹ کے قیام کیلئے سائٹ کی تبدیلی کی منظوری دی گئی۔ چیف منسٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی اے ڈی پی میں شمولیت کی درخواست کی منظوری دی گئی۔ ملتان میں پنجاب ڈیفیمیشن ٹربیونل میں ممبر کے طور پر نامزدگی کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے ایشائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے پنجاب لو کاربن اور اڈاپٹیو ایگریکلچر پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ پنجاب ایجوکیشن سیکٹر پلان 2025-30 ء کے مسودے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی کے قیام اور مجوزہ ڈرافٹ کی منظوری دی گئی۔ چیئرپرسن ڈرگ کورٹس پنجاب کے چیئرپرسن کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ پنجاب گورنمنٹ حکومت (نظرثانی شدہ) ایڈورٹائزمنٹ پالیسی، 2025 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب آٹزم سکول اینڈ ریسورس سینٹر ایکٹ، 2025 کے تحت بورڈ آف گورنر کے ارکان کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب آٹزم سکول اینڈ ریسورس سینٹر (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے مجوزہ ڈرافٹ کی منظوری دی گئی۔ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کے ایڈیشنل چارج کی منظوری دی گئی۔ مری میں پنجاب ٹراؤٹ ہیچری کی اپ گریڈیشن کیلئے ترقیاتی سکیم کی منظوری دی گئی۔ لکی کور انڈسٹریز کیلئے سوڈا ایش پلانٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ ایگری کلچر فارم میکانائزیشن پراجیکٹ کے سبسڈی کی منظوری دی گئی۔ گرانٹ ان ایڈ، کابینہ کمیٹی کی طرف سے تجویز کردہ گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی گئی۔ لاہور،راولپنڈی ہائی سپیڈ ریل، سیکنڈری اور ٹرٹیری ریلوے نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن پر نظرثانی شدہ ایم او یو کی منظوری دی گئی۔ ایل ڈبلیو ایم سی اور ال باراک کے درمیان بورڈ آف انویسٹمنٹ کی ثالثی کے بعد مفاہمتی معاہدے کی منظوری بھی دی گئی۔ ایئر پنجاب (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت سڑکیں بحال پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ، لاہور کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔ رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال کے فزیوتھراپسٹ رب نواز خان کیلئے 365640 میڈیکل چارجز کی منظوری دی گئی۔ ضلع ایبٹ آباد کے گاؤں پھلکوٹ کے رہائشی محمد سلیم ولد محمد انور کے طبی علاج کیلئے مالی امدادکی درخواست کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے صوبائی کابینہ کے 28ویں اور 29ویں اجلاسوں کی کارروائی کی توثیق کی منظوری دے دی۔ قانون سازی کے کاروبار اور نجکاری سے متعلق کابینہ کی قائمہ کمیٹی کے 25ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی منظوری دی گئی۔ قانون و انتظام سے متعلق کابینہ کی قائمہ کمیٹی کے 39ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی منظوری دی گئی۔ کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کے 36ویں، 37ویں اور 38ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق کر دی گئی۔ کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبائی معاون خصوصی سلمی بٹ،ڈی جی فوڈ امجد حفیظ اورسیکرٹری پرائس کنٹرول کرن خورشید کی کارکردگی کو سراہا اورشاباش دی۔اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاویدکے والد مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بابا گرو نانک کے جنم دن پر اپنے پرخلوص پیغام میں سکھ برادری کی پنجاب آمد پر’’جی آیاں نوں‘‘ کہا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گرونانک جنم دن پر سکھ بہن بھائیوں کیلئے نیک خواہشات کاا ظہار کیا اور کہا کہ گرو نانک صاحب انسانیت، محبت اور اخوت کے علمبردارتھے۔ مریم نواز نے کہا کہ مل جل کر پاک سرزمین کو امن و آشتی اور رواداری کی مثال بنانا ہے۔ گزشتہ سال کرتار پور میں بیساکھی میلے میں شرکت یادگاردن تھا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں سکھ برادری کو بابا گرونانک جنم دن کی تقریبات میں بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔سکھ برادری کے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
الیکشن ٹریبونل نے مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذر داری مسترد کر دی
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کر دی۔ الیکشن ٹربیونل کے سربراہ زاہد محمود نے پی پی 159 سے پی ٹی آئی کے مہر شرافت کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنایا۔ ٹربیونل نے قرار دیا انتخابی عذرداری میں الیکشن ایکٹ 2017ء کے رول 144 کو پورا نہیں کیا۔ انتخابی عذرداری کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں ہیں۔ بیان حلفی میں اوتھ کمشنرکی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام موجود نہیں، اس لئے انتخابی عذرداری کو باقاعدہ ٹرائل کے لیے پیش نہیں کیا جا سکتا۔