پنجاب کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
پنجاب کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں قرار دیا گیا کہ صوبے میں انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں الیکٹرانک بسوں کے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔
کابینہ نے ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے قیام جس کی ملکیت اسی کا قبضہ وژن کے تحت پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اموویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء اور لاہور راولپنڈی ہائی اسپیڈ ریل کے لیے ایم او یو کی منظوری دے دی۔
سابق ٹکٹ ہولڈرز نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، پاک فوج نے بھارت کو حالیہ جنگ میں شکست دی، پاکستان کے لیے ہمارے اسلاف اور آبا و اجداد نے قربانیاں دیں، ہم سب کالعدم ٹی ایل پی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔
کابینہ نے سرکاری اسکولوں میں اسکول ٹیچرز انٹرن کی بھرتی کی بھی منظوری دے دی، ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن فنانس پروگرام کے تحت سبسڈی پروگرام کی منظوری بھی دی گئی۔
کابینہ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن فنانس پروگرام کیلئے 10ہزار سے زائد درخواستیں آئیں، سپر سیڈر اور دیگر جدید آلات 60 فیصد سبسڈی پر مہیا کیے جائیں گے، کسان کارڈ فیز 2 کے تحت 100ارب تقسیم، پچھلے فیز سے 70 ارب کی ریکارڈ ریکوری ہوئی، کسان کارڈ سے قرض واپس کرنے پر 24 گھنٹے کے اندر دوسرے فیز کے پیسے مل جاتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے بھارہ کہو، سواں سمیت کئی علاقوں میں ٹی ایل پی کے دفاتر سیل کر دیے ہیں۔
پنجاب کابینہ نے لاہور تا راولپنڈی ہائی اسپیڈ ریل کے لیے ایم او یو کی منظوری دے دی، صوبائی کابینہ نے ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے قیام کی منظوری دے دی۔
پرائم منسٹر کیش لیس اسٹرٹیجی کے تحت ریٹیلرز کے لیے کیو آر کوڈ کی منظوری دی گئی، محراب محفوظ روشن پنجاب کی منظوری بھی دے دی گئی۔
کابینہ نے مصر کے ساتھ زرعی اشتراک کار کے لیے ایم او یو کی منظوری دے دی، اس کے ساتھ ہی پنجاب سینٹر آف ایکسیلینس انسداد تشدد و انتہا پسندی کے بورڈ آف گورنر کی تشکیل کی منظوری بھی دے دی گئی۔
کابینہ نے ٹریفک جرمانہ اور پوائنٹ سسٹم کی مجوزہ سمری کی منظوری دے دی، نیشنل بینک پارک میں میوزیم اور یادگار تعمیر کرنے کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی، میوزیم کی بحالی، بہتری اور اپ گریڈیشن کے لیے ماسٹر پلان کی منظوری دے دی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی منظوری دے دی کی منظوری بھی کابینہ نے ٹی ایل پی کے لیے کے تحت
پڑھیں:
پنجاب بھر کی فیڈ ملز میں گندم استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع
لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب بھر کی فیڈ ملز میں گندم کو مرغیوں کے دانے میں استعمال کرنے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ انسانی استعمال کیلئے گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا، دفعہ 144 کا نفاذ گندم، آٹے اور روٹی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا۔
سیکرٹری داخلہ کے حکمنامے کے مطابق گندم صرف فلور ملز میں آٹا بنانے کیلئے استعمال ہو گی، پنجاب میں فیڈ ملز کے پاس 1 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کا ذخیرہ موجود ہے، سیکرٹری پرائس کنٹرول کی رپورٹ کے مطابق فیڈ ملز گندم کو مرغیوں کے دانے کیلئے استعمال کرنے والی تھیں۔
محکمہ داخلہ کے مطابق گندم انسانوں کی بنیادی خوراک ہے جسے آٹے کی تیاری میں استعمال ہونا چاہئے، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت پابندی لگائی، پابندی کا اطلاق سوموار یکم دسمبر تک ہوگا۔