ٹی ایل پی کے مزید سابق ٹکٹ ہولڈرز کا جماعت سے علیحدگی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے وابستہ مزید سابق ٹکٹ ہولڈرز نے جماعت سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے سابق امیدوار بیرسٹر عثمان خضر مانگٹ اور دیگر رہنماؤں نے کہاکہ وہ پارٹی سے اپنا تعلق ختم کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: جنوبی پنجاب کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا تحریک لبیک پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان
بیرسٹر عثمان خضر مانگٹ کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں پر حملہ کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں، غیر معمولی حالات میں احتجاجی ریلی نکالنا ایک غیر ذمہ دارانہ اقدام تھا۔
میرا تحریک لبیک سے نہ پہلے تعلق تھا، نہ اب ہے، صرف الیکشن لڑا تھا، ٹکٹ ہولڈر ٹی ایل پی pic.
— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) November 4, 2025
انہوں نے کہاکہ اگر ریاست ہی کمزور ہو جائے تو سیاست کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہتی، کیونکہ ریاست کے خلاف کھڑے ہو کر سیاست نہیں کی جا سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ مسلح گروہوں نے اسکول وینز چھیننے اور عوامی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے جیسے افسوسناک واقعات کیے۔
بیرسٹر عثمان خضر مانگٹ نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ ریاستِ پاکستان پر حملہ کر کے کوئی سیاسی جماعت اپنی بقا برقرار نہیں رکھ سکتی، ہم ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر طرح کے پرتشدد مظاہروں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تحریک لبیک پاکستان نے ملک میں پرتشدد احتجاج کیا تھا، جس کی پاداش میں پارٹی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی ایل پی پر پابندی، رضوی برادران مشکل میں، حیران کن شواہد سامنے آگئے
اس سے قبل جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے متعدد سابق ٹکٹ ہولڈرز جماعت سے لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تحریک لبیک پاکستان ٹی ایل پی جماعت سے علیحدگی سابق ٹکٹ ہولڈرز وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تحریک لبیک پاکستان ٹی ایل پی جماعت سے علیحدگی سابق ٹکٹ ہولڈرز وی نیوز تحریک لبیک پاکستان سابق ٹکٹ ہولڈرز ٹی ایل پی کا اعلان
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔