عوام کی حفاظت ذمہ داری، انتشار پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، انتشار پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وزیرآباد اور میانوالی کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں عوامی مسائل، ضروریات اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی، دوران ملاقات وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خصوصی پراجیکٹس کو سراہا گیا۔
پارلیمنٹرینز نے وزیرآباد اور میانوالی میں گرین بس پراجیکٹ کے آغاز پر خصوصی طور شکریہ ادا کیا اور ستھرا پنجاب پراجیکٹ کو سراہا۔
پارلیمنٹرینز نے صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ساتھ ہمقدم چلنے کا عہد کیا، انہوں نے صوبے میں کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کیلئے ای بز پورٹل لانچ کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
ارکان پارلیمنٹ نے نجی املاک پر ناجائز قبضے ختم کرانے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کے تاریخی اقدام کو بھی سراہا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت ہی مسلم لیگ (ن) اور قائد محمد نواز شریف کا منشور ہے، کسان کارڈ، گھر کی دہلیز تک مفت ادویات پراجیکٹ سمیت دیگر منصوبے ترقی اور خوشحالی کیلئے کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ 30 لاکھ افراد کو 10 ہزار روپے کا پے آرڈر گھر کی دہلیز پر پہنچایا گیا، صوبے بھر میں 15 لاکھ افراد کو راشن کارڈ کے ذریعے تین ہزار روپے ماہانہ مل رہے ہیں، صوبے کے عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، انتشار پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ روز اول سے ہی مخلوق خدا کی خدمت کا عزم کر رکھا ہے، پنجاب کے کسان کو مایوس نہیں کریں گے، ذمہ داریاں پوری طرح نبھائیں گے، مستقبل میں پنجاب کے عوام کیلئے بہت سے بڑے بڑے پراجیکٹس منتظر ہیں۔
پارلیمنٹرینز نے کہا کہ گرین بس دیہات تک پہنچ گئی ہے، میانوالی کے عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے گن گاتے ہیں، مریم نواز شریف اعلان بعد میں کرتی ہیں منصوبے پر عمل درآمد پہلا کیا جاتا ہے، عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی شفافیت اور میرٹ پالیسی کے مداح ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی بے لاگ قیادت نے صوبے کی تقدیر بدل دی ہے، میانوالی سے گرین بس پراجیکٹ کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب کے مساوی ترقی کے ویژن کا عکاس ہے۔
پارلیمنٹرینز نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میانوالی کے بعد وزیرآباد سے گرین بس پراجیکٹ کا آغاز کر کے ثابت کیا کہ وہ وعدے نبھانا جانتی ہیں، ان کے بے مثال ترقیاتی پراجیکٹس نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پارلیمنٹرینز نے پنجاب مریم نواز مریم نواز شریف پنجاب کے کے عوام
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔