27 ویں آئینی ترمیم؛ وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف 27 ویں آئینی ترمیم کے سلسلے میں آج اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اہم ملاقات آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، جس میں مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی جائے گی۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف تمام اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کو 14 نومبر کو قومی اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور اس حوالے سے تمام وزرا و ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں اسپیکر قومی اسبلی نے تمام جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کی ہے جب کہ اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے اور شیڈول کی بھی منظوری دے دی گئی ہے، تاہم اجلاس میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈرز نے شرکت نہیں کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویں آئینی ترمیم اتحادی جماعتوں
پڑھیں:
فضل الرحمان سے محمود خان اچکزئی و دیگر کی ملاقات، 27 ویں آئینی ترمیم بارے گفتگو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں اسد قیصر، علامہ راجہ ناصر عباس کی مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں27 ویں آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کا مقصد ستائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن الائنس کو مضبوط کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس، سابق وفاقی وزیراسعد محمود اور جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری بھی شریک تھے، سیاسی رہنماؤں نے موجودہ ملکی حالات، پارلیمانی امور اور اپوزیشن جماعتوں کے کردار پر مشاورت کی۔
27 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ: پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کو موجودہ سیاسی ماحول میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما رابطوں میں ہیں اور قومی سطح پر اتفاقِ رائے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔