نئے گیس کنکشنز کی درخواستوں کی بھرمار، سسٹم بیٹھ گیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
نئے گیس کنکشنز کے لیے شہریوں کی دلچسپی میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور صرف چند دنوں میں چار لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو گئی ہیں۔ تاہم نئے کنکشنز کے اجرا سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر جیسے ہی نئے کنکشنز کے آپشن کھلے، ارجنٹ درخواستوں کی بھرمار نے سسٹم پر دباؤ ڈال دیا اور عارضی طور پر سسٹم بند ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور ریجن میں موصول ہونے والی آر ایل این جی کنکشن کی درخواستیں اب تک چار لاکھ سے زائد ہیں، جس کے باعث سروے اسٹاف کی کمی شدید محسوس کی جا رہی ہے۔
 سوئی ناردرن گیس کے حکام کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں صرف درخواستوں کا سروے کیا جائے گا، تاکہ تمام درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد اگلے مرحلے میں کنکشن کی منظوری دی جا سکے۔ اس حوالے سے ابھی تک کسی حتمی فیصلہ کا اعلان نہیں ہوا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گیس کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان، کمپنیوں نے اوگرا کو درخواستیں دے دیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھرکے لیےگیس کی قیمتوں میں اضافےکی درخواستیں اوگرا میں دائر کردی گئیں۔
سوئی کمپنیوں نے گیس ٹیرف میں28.62 فیصد تک اضافہ مانگ لیا، اوگرا گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سوئی ناردرن کی درخواست پر 7 نومبر اور سوئی سدرن کی درخواست پر 11نومبر کو الگ الگ سماعتیں کرے گی۔
ایس ایس جی سی ایل نےسندھ اور بلوچستان کے لیے گیس ٹیرف میں گزشتہ سال کے بقایاجات شامل کرکے مجموعی طور پر گیس ٹیرف میں تقریبا 22 فیصد کے اضافےکی درخواست کی ہے جبکہ ایس این جی پی ایل نے اسلام آباد سمیت پنجاب اورخیبر پختونخواکے لیے گیس ٹیرف میں28 اعشاریہ 62فیصداضافےکی درخواست کی ہے۔
شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی استدعا مسترد
سوئی ناردرن نے گیس ٹیرف میں اوسطا 189روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ مانگا ہے جبکہ316روپے 64 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یوکاسٹ آف ایل این جی سروس کی مد میں بھی مانگے ہیں۔
مزید : برازیل میں انوکھا واقعہ: شہری نے انشورنس رقم کیلیے اپنی ہی لگژری گاڑی کو آگ لگا دی
برازیل میں انوکھا واقعہ: شہری نے انشورنس رقم کیلیے اپنی ہی لگژری گاڑی کو آگ لگا دی