برازیل میں انوکھا واقعہ: شہری نے انشورنس رقم کیلیے اپنی ہی لگژری گاڑی کو آگ لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برازیل: ایک حیران کن واقعے میں ایک برازیلی شہری نے انشورنس رقم حاصل کرنے کے لیے اپنی ہی قیمتی گاڑی کو نذرِ آتش کر دیا، تاہم اس کی چالاکی سی سی ٹی وی کیمرے کی آنکھ سے نہ بچ سکی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ 5 اکتوبر کو ریاست پاراناکے علاقے لاپا میں پیش آیا، جب ایک شخص نے پولیس کو اطلاع دی کہ اسے نامعلوم مسلح افراد نے ٹریفک میں روک کر اس کی پورش 911 کیریرا میں باندھ دیا اور گاڑی کو ایک ویران علاقے میں لے جا کر آگ لگا دی۔
ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ محض قسمت سے بچ گیا کیونکہ کچھ راہگیروں نے اس کی چیخیں سن کر گاڑی کا دروازہ توڑا اور اسے نکال لیا، اس نے دعویٰ کیا کہ اسے معمولی جھلسنے کے زخم آئے ہیں اور اسے اپنے مبینہ حملہ آوروں کے بارے میں کوئی علم نہیں۔
پولیس کی تحقیقات نے معاملہ پلٹ دیا، قریبی فارم ہاؤس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ وہی شخص خود اپنی پورش کار کو آگ لگا رہا تھا۔
تحقیقاتی افسران کے مطابق ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم نے اپنی گاڑی کو جان بوجھ کر جلایا تاکہ انشورنس کلیم حاصل کر سکے، پولیس نے معاملے کو فراڈ اور جھوٹی رپورٹنگ کے تحت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق اگر جرم ثابت ہوگیا تو ملزم کو جیل اور بھاری جرمانے دونوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گاڑی کو
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :