پنجاب پولیس کے ایک اور سب انسپکٹر کی سی ایس ایس امتحان میں کامیابی
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
پنجاب پولیس کے ایک اور سب انسپکٹر کی سی ایس ایس امتحان میں کامیابی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز
لاہور:(آئی پی ایس) پنجاب پولیس کے ایک اور سب انسپکٹر نے سی ایس ایس امتحان میں کامیابی حاصل کرلی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی ایس ایس کوالیفائی کرنے والے سب انسپکٹر بلال شاہد سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی اور اہلخانہ کو بھی مبارک باد دی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بلال شاہد کا انتخاب ان لینڈ سروسز گروپ میں ہوا۔ بلال شاہد سی ٹی ڈی پنجاب میں خدمات انجام دے رہے ہیں، بلال شاہد نے 2018 میں بطور سب انسپکٹر محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سب انسپکٹر نے سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کر کے محکمہ پولیس کا نام روشن کیا۔ انہوں نے بلال شاہد کو ٹریننگ بھرپور تندہی اور لگن سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پیشہ ورانہ ورکنگ کو سمجھ کر نئے آئیڈیاز کے تحت شہریوں کی بھرپور خدمت کریں، پولیسنگ کے تجربات کی روشنی میں شہریوں کے مسائل زیادہ بہتر انداز میں حل کیے جا سکتے ہیں۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ اختیارات، صلاحیتوں کو ملک و قوم کی خدمت اور تعمیر و ترقی کے لیے استعمال کریں۔ محکمہ پولیس کے ساتھ آپ کا تعلق ہمیشہ برقرار رہے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا ہنگو حملہ: شہید ایس پی اسد زبیر کے پاس حساس مقام پر جانے کیلئے بلٹ پروف گاڑی نہیں تھی ن لیگ کو وزیراعظم آزادکشمیر انوار الحق کی حمایت سے بدنامی کے سواکچھ حاصل نہیں ہوا، طلال چوہدری اسلام آباد ہائیکورٹ کا پولیس اہلکاروں کے اغوا، ڈکیتی اور جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم پیپلز پارٹی آزادکشمیر میں اپنی حکومت بنائیگی، صدر زرداری نے عدم اعتماد لانے کی منظوری دیدی وزیر اعظم کا پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ، کرکٹ کو رابطوں کا ذریعہ قرار دیا افغانستان کوہر صورت فتنہ الخوارج کو لگام ڈالنا ہوگی، پاکستان نے مذاکرات میں پھر واضح کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس کے میں کامیابی سب انسپکٹر سی ایس ایس بلال شاہد
پڑھیں:
ہنگو میں 2 دھماکے، ایس پی آپریشن اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید
ہنگو میں 2 دھماکے، ایس پی آپریشن اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز
ہنگو: (آئی پی ایس) ہنگو میں دھماکے کے نتیجے میں ایس پی آپریشن اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈی پی او خانزیب مہمند نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غلمینا میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کے قریب کمرہ تباہ ہو گیا، چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ایس پی آپریشن کی گاڑی کے قریب دوسرا دھماکا بھی ہوا جس سے ایس پی آپریشن اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیتن یاہو نے غزہ معاہدے کو خطرے میں ڈالا تو ٹرمپ انہیں خود سبق سکھائیں گے، امریکی اہلکار سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملنے دیں، کوئی قیامت نہیں آ جائے گی: گورنر پنجاب پاکستان مسلم مڈل پاور کے طور پر ابھر رہا ہے، بھارت خطے میں تنہائی کا شکارہے، مشاہد حسین سید چینی صدر کی روڈریگو پاز پیریرا کو بولیویا کے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد چینی صدر جنوبی کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ ڈاکٹر راشد محمود نت وہ مسیحا جو بینائی سے محروم چہروں پر امید کی روشنی جگا رہے ہیں وفاقی وزارتِ داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم