سعودی پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ خطرناک انداز میں تیز رفتاری سے گاڑی چلانا اور مقررہ ضوابط کا خیال نہ رکھنا سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی خلاف ورزی میں شمار کیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس نے اپنے ایکس اکاونٹ پر انتباہ دیا ہے کہ قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے درمیان خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے زیک زیگ کراسنگ کرنا سنگین نوعیت کے حادثے کا سبب بن سکتا ہے جس سے نہ صرف اس عمل کا مرتکب ہونے والا بلکہ دوسروں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں تیل وگیس کے نئے ذخائردریافت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-01-7
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان نے بتایا کہ خیبر پختو نخوا میں نشپابلاک کوہاٹ سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں‘ براگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ2280 بیرل تیل حاصل ہو گا اور یومیہ 56 لاکھ معکب فٹ گیس پیداوار بھی حاصل ہوگی۔ ترٍ۱جمان نے بتایا کہ نشپا بلاک میں کنگریالی فارمیشن سے یہ پہلی ہائیڈروکاربن دریافت ہے، نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل کے ذخائر میں مزید اضافہ ہو گا، نئی دریافت سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔