پاکستان اور قازقستان کی افواج کی انسداد دہشت گردی کیلیے مشترکہ مشق
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق ’’دوستارم-5‘‘ کی اختتامی تقریب چراٹ، خیبرپختونخواٰ میں منعقد ہوئی، 2 ہفتوں پر محیط یہ مشق 14 اکتوبر 2025ء کو شروع ہوئی تھی۔آئی ایس
پی ار کے مطابق مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (SSG) اور قازقستان اسپیشل فورسز کے دستوں نے بھرپور حصہ لیا۔ اختتامی تقریب میں کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول، چراٹ مہمان خصوصی تھے جبکہ قازقستان کے سفیر اور دفاعی اتاشی بھی موجود تھے۔ مشق کے دوران دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ تربیتی معیار کا عملی مظاہرہ کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تقریب میں زہر دینے کی کوشش کی گئی‘ ایکواڈور کے صدر کا انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیوٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) ایکواڈور کے صدر ڈینیل نوبوا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک عوامی تقریب میں انہیں زہر دینے کی کوشش کی گئی تھی۔ خبررساں اداروں کے مطابق اپنے بیان میں صدر نے کہا کہ زہریلی چاکلیٹ اور جیم کے ذریعے حملے کی کوشش کی گئی۔ میٹھے میں 3 انتہائی خطرناک کیمیکل شامل تھے اور یہ یقینا حادثاتی نہیں ہوسکتا۔صدر ایکواڈور نے مزید بتایا کہ میری ٹیم کے پاس زہر دینے کی کوشش کے ٹھوس ثبوت ہیں۔