Daily Mumtaz:
2025-12-11@06:33:21 GMT

متحدہ عرب امارات کا ویزا قوانین مزید سخت کرنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

متحدہ عرب امارات کا ویزا قوانین مزید سخت کرنے کا اعلان

ابوظہبی (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے ویزا قوانین مزید سخت کرنے کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق وزٹ ویزا پر یو اے ای آنے والوں کو کام دینے پر بھاری جرمانے عائد ہونگے، وزٹ ویزا ہولڈر کو کام دینے پر 10ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔ غیر قانونی طور پر کام کرنے والوں کو قید کی سزا ہوسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق رہائشی دستاویزات میں ردو بدل پر 10 برس تک قید ہوسکتی ہے، رہائشی قوانین کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ سے 50لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیراعظم کی یو اے ای کے قومی دن ’عیدالاتحاد‘ کی تقریب میں شرکت، کیک کاٹا

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قابل تجدید توانائی، مصنوعی ذہانت، زراعت اور دوسرے شعبوں میں یو اے ای کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں متحدہ عرب امارات کے قومی دن ’عید الاتحاد‘ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، جہاں انہوں نے کیک بھی کاٹا۔

مزید پڑھیں: پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمان اور غیرملکی سفارتکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے یوم اتحاد پر اماراتی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یو اے ای کے قومی دن کی تقریب میں شرکت ان کیلئے باعث اعزاز ہے۔

وزیراعظم نے یو اے ای کی موجودہ قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں یو اے ای نے ترقی کی نئی منازل طے کیں اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔

وزیراعظم نے شیخ زید بن سلطان النہیان کو امارات کی ترقی کا بانی اور پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کا معمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو یو اے ای کے ساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری پر فخر ہے۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ قابل تجدید توانائی، مصنوعی ذہانت زراعت اور دوسرے شعبوں میں یو اے ای کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔ 1.8 ملین پاکستانی متحدہ عرب امارات کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس توقع کا اظہار کیاکہ آنے والے وقت میں دونوں ممالک کی تزویراتی شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔

انہوں نے یو اے ای کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ قبل ازیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر سالم محمد الزاعابی نے تقریب میں وزیراعظم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے 5 دہائیوں سے دیرینہ اور گہرے و تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان مارٹ: برآمدات کے فروغ کے لیے یو اے ای میں وزارت تجارت کا انقلابی اقدام

انہوں نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو پرکشش قرار دیتے ہوئے کہاکہ یو اے ای پاکستان میں قابل تجدید توانائی ، مصنوعی ذہانت، آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔

انہوں نے پاکستان اور یو اے ای کے مابین ہم آہنگی، ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews شہباز شریف عیدالاتحاد قومی دن وزیراعظم پاکستان وی نیوز یو اے ای

متعلقہ مضامین

  • امریکہ کا ویزا شرائط مزید سخت کرنے کا فیصلہ ، درخواست گزاروں کی گزشتہ 5 سال کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی مکمل جانچ کی جائے گی
  • چین نے 9 سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ کر دیا
  • اماراتی امیگریشن قوانین میں تبدیلی، غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر کروڑوں کے جرمانے نافذ
  • دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ: متحدہ عرب امارات 7 ویں بار بازی لے گیا، ایشیا کی شاندار پیش قدمی، یورپ کی تنزلی
  • رہائشی قوانین مزید سخت، امارات میں بسے غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر 50 لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا
  • غیر قانونی مقیم افراد کو نوکری یا رہائش دینے پر50 لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا؛ امارات
  • وزیراعظم کی یو اے ای کے قومی دن ’عیدالاتحاد‘ کی تقریب میں شرکت، کیک کاٹا
  • وزیراعظم کی یو اے ای کے یوم اتحاد پر اماراتی قیادت اور عوام کو مبارکباد
  • مسائل اجاگر کرنے کیلئے ریڈ زون میں دھرنا دینگے، ینگ ڈاکٹرز بلوچستان