سندھ میں بغیر نمبر پلیٹس، ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
کراچی سمیت صوبے بھرمیں بغیر نمبر پلیٹس گاڑیاں چلانے والوں اوربغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیورز کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھرمیں بغیر نمبر پلیٹس گاڑیاں چلانے والوں اوربغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیورز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے سلسلے میں آئی جی سندھ کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی رینج،زونل ڈی آئی جیز،ڈی آئی جی سکھر، لارکانہ، حیدر آباد ، میرپورخاص اور شہید بے نظیر آباد ڈی آئی جی سی آئی اے ،ڈی آئی جی ٹریفک کراچی ، حیدر آباد ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پی اے وی ایل سی کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔
مراسلے میں بتایا گیا کہ حالیہ مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے صوبے بھرمیں بڑی تعداد میں گاڑیاں بغیر نمبر پلیٹس سڑکوں پر رواں دواں ہیں جبکہ متعدد ڈرائیور بغیر لائسنس کے گاڑیاں چلا رہے ہیں، تمام پولیس افسران کو ہدایت جاری کی جاتی ہے کہ ایسی گاڑیوں کی فوری نشاندہی کی جائے اور موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور قانون کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے سڑکوں پر چلنے والی ایسی گاڑیوں کے خلاف ایک جامع کریک ڈاؤن شروع کیا جائے۔
مراسلے میں تمام یونٹس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 بجے تک رینج وائز اور ڈسٹرکٹ وائزرپورٹس آئی جی پی آپریشنز روم کو ارسال کی جائیں تاکہ مہم کی پیش رفت کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا سکے۔
آئی جی سندھ نے اس اقدام کو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے اورسیکیورٹی اقدامات کو موثر بنانے کے لیے انتہائی ضروری قرار دیا ہے اورتمام متعلقہ افسران کو اس مراسلے کو فوری طورعمل درآمد کرنے کی ہدات کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بغیر نمبر پلیٹس ڈی ا ئی جی کے خلاف
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔