پاکستانی طالبہ نے عالمی مقابلہ مضمون نویسی میں گولڈ ایوارڈ جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
پاکستان کی او لیول کی طالبہ زینب نواز نے کوئینز کامن ویلتھ انٹرنیشنل مقابلہ مضمون نویسی 2025 کی سینئر کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ جیت کر پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کیا ہے۔
سینئر کیٹیگری میں کامن ویلتھ کے 56 رکن ممالک سے 53,434 طلباء و طالبات نے اس مقابلے میں شرکت کی تھی ۔ کوئینز کامن ویلتھ مقابلہ مضمون نویسی رائل کامن ویلتھ سوسائٹی یو کے نے 1883 میں شروع کیا جو کہ دنیا کا قدیم ترین بین الاقوامی تحریری مقابلہ ہے۔
اس سال "ہماری دولت مشترکہ کا سفر" کے موضوع سے متعلق شرکاء کو جغرافیائی، تاریخی یا ذاتی سفر پر غور کرنے کا چیلنج دیا گیا تھا ۔ سینئر کیٹیگری میں، 14 سے 18 سال کی عمر کے لیے، زینب نے اپنے مضمون میں غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جس کا عنوان تھا "قومی لیجنڈز اور لوک داستان ہمیں تاریخ اور ثقافت کے سفر پر لے جا سکتے ہیں۔
زینب نے سوہنی ماہیوال کی مشہور محبت کی کہانی کو منفرد انداز میں تصور کرتے ہوے اپنی تحریر قلمبند کی ۔
زینب اس سے قبل اس مقابلے کی جونیئر کیٹیگری میں چاندی اور کانسی کے ایوارڈز حاصل کر چکی ہے۔ رائل کامن ویلتھ سوسائٹی نے زینب کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے جو پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کیٹیگری میں کامن ویلتھ
پڑھیں:
سونے کی عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی
مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی مقامی سمیت سونے کی عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں 9 روز کے وقفے کے بعد کم ہو گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 218 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 315 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 80 ہزار 797 روپے کی سطح پر آگئی۔