حماس کیجانب سے اپنے رہنماؤں کے تحفظ کیلئے سیکورٹی اقدامات میں نمایاں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
اپنے حفاظتی اقدامات میں فلسطین کی مقاومت اسلامی نے اپنے رہنماؤں کو پابند کیا ہے کہ وہ اجلاسوں کی جگہ پر کسی بھی قسم کے الیکٹرانک یا طبی آلات لے جانے سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے عہدیداروں نے الشرق الاوسط اخبار کو بتایا کہ اگرچہ امریکہ نے ترکیہ، قطر اور مصر جیسے ممالک کے ذریعے دوبارہ "دوحہ" جیسی ناکام غلطی نہ دُہرانے کے پیغامات ارسال کئے، لیکن حماس قیادت کو اسرائیل پر کوئی اعتماد نہیں۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ اسرائیل، غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کو سبوتاژ کرنے کے لئے ہماری قیادت کو نشانہ بنائے۔ انہوں نے بتایا کہ دوحہ کارروائی کے بعد سے، حماس کی داخلی سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔ حماس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہماری تحریک کے رہنماؤں کے خلاف کسی غیر عرب ملک میں کارروائی کی قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔ یاد رہے کہ غزہ جنگ کے آغاز سے ہی، اسرائیل نے حماس رہنماؤں کو بیرون ملک ٹارگٹ کرنے کا ایک منظم سلسلہ شروع کیا جن میں بیروت میں "صالح العاروری" اور تہران میں "اسماعیل ہنیہ" کا قتل شامل ہے۔
اس کے بعد تل ابیب نے دوحہ میں حماس کی مذاکراتی ٹیم کو بھی ہدف بنانے کی ناکام کوشش کی۔ الشرق الاوسط نے رپورٹ دی کہ حماس کے فلسطین سے باہر مقیم رہنماؤں کو سیکورٹی نگہداشت اور احتیاطی اقدامات سے متعلق احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ان ہدایات کے مطابق، رہنماؤں کو کسی مخصوص جگہ پر مستقل اجلاس نہیں کرنے چاہئیں۔ انہیں مختلف مقامات پر میٹنگز بلانی چاہئیں۔ اجلاسوں کی جگہ پر کسی بھی قسم کے الیکٹرانک یا طبی آلات لے جانے سے بھی گریز کیا جائے۔ واضح رہے کہ حماس کی جانب سے اپنے رہنماؤں کے لئے حفاظتی اقدامات میں نمایاں اضافہ "حزب الله" لبنان کے کمانڈر "ہیثم علی طباطبائی" کی شہادت کے بعد عمل میں آیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حماس کی
پڑھیں:
فیٹف شرائط، ورچوئل ایسٹ میں کالے دھن کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرط پر وفاقی حکومت نے کالے دھن کے ورچوئل ایسٹ میں استعمال کو روکنے کیلئے سخت ریگولشنز متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈر ریگولیشنز کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) کی شرائط پر منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ، کرپشن، مشکوک ٹرانزکشنزکی ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈر ریگولیشنز کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیاگیا ہے۔
اس مسودے کو متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے فائنل کرکے منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف (فیٹف) کی شرائط پر تیار کیے گئے ریگولیشنز کے ابتدائی مسودے میں تجویز کردہ اقدامات سے منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ، کرپشن، مشکوک ٹرانزکشنز ورچوئل ایسٹ میں استعمال نہیں ہو سکے گی اور ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈر کلائنٹ کی مشکوک ٹرانزکشنز پر فوراً رپورٹ کرے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مجوزہ ریگولیشنز میں کہا گیا ہے کہ ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈرز کی جانب سے خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا اور جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ڈائریکٹرز، اسپانسر یا شیئرہولڈرز کو نااہل بھی کیا جا سکے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسودے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مشکوک ٹرانزکشنز پر فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی سفارش پر ایکشن لیا جا سکے گا اور سیاسی شخصیات(Politicaly Exposed person)سے بزنس شراکت داری کیلئے منی لانڈرنگ رپورٹنگ آفیسر سے اجازت لینا ہو گی۔
اسکے علاوہ مجوزہ ریگولیشنز میں واضح کیا گیا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیرر فنانسنگ اقدامات پر عملدرآمد لازمی کرنا ہوگا، کسٹمرز کے حقائق کی تحقیق و تصدیق نہ ہونے پر ورچوئل ایسٹ بزنس شراکت داری قائم کرنے پر پابندی ہو گی۔
ذرائع کے مطابق ورچوئل ایسٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی کیلئے فائلر ہونا اور ٹیکس پیئر ہونا لازمی ہوگا جبکہ انسداد منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیرر فنانسنگ کی نگرانی کیلئے تجربہ کار رپورٹنگ آفیسر تعینات کرنا ہو گا۔