ٹیکس شعبے میں اصلاحات: نجی سیکٹر کی تجاویز پر غور کیلئے کمیٹی قائم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم نے ٹیکس کے شعبے میں اصلاحات کے لیے نجی ماہرین کی تجاویز پر غور کے لیے وزیر خزانہ کی صدارت میں کمیٹی قائم کردی جو تجاویز پر عمل اقدامات کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نجی شعبے کے ماہرین و کاروباری شخصیات پر مبنی ٹیکس شعبے کی اصلاحات کیلئے قائم ورکنگ گروپ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں شریک کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں نے گزشتہ اجلاس میں ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج ختم کرنے کے احکامات پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ورکنگ گروپ کے چیئرمین شہزاد سلیم سمیت دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کو کارپوریٹ شعبے سمیت مختلف شعبوں میں ٹیکسز کی شرح اور تقابلی جائزہ پیش کیا گیا۔ اجلاس کو پاکستان میں نجی شعبے کی ترقی، برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ضروری ٹیکس اصلاحات پر تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس کو خطے میں پاکستانی کاروباری شعبے کی مسابقت بڑھانے کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی گئیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار قابل احترام ہیں، مختلف ورکنگ گروپس کی تجاویز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ٹیکس دینے والے کاروباری حضرات اور کمپنیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، کاروبار اور مضبوط معیشت ہی سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوگا، طویل مدتی اقدامات کے ذریعے ملک میں کاروبار کو بہتر اور مسابقتی بنانا چاہتے ہیں، حکومت روزاول سے برآمدات میں اضافے پر مبنی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نجی شعبے کے ماہرین کی جانب سے جامع تجاویز پیش کی گئی ہیں جن پر مشکور ہوں، ان تجاویز پر غور و خوض کے بعد انہیں قابل عمل بنانے کیلئے وزیر خزانہ کی صدارت میں کمیٹی قائم کر رہا ہوں، کمیٹی عملی اقدامات پر مبنی لائحہ عمل پیش کرے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ نجی شعبے کے ماہرین کی جانب سے جامع تجاویز پیش کی گئی ہیں جن پر مشکور ہوں، ان تجاویز پر غور و خوض کے بعد انہیں قابل عمل بنانے کیلئے وزیر خزانہ کی صدارت میں کمیٹی قائم کر رہا ہوں، کمیٹی عملی اقدامات پر مبنی لائحہ عمل پیش کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیراعظم نے کہا کہ تجاویز پر غور تجاویز پیش کی عملی اقدامات کمیٹی قائم اجلاس میں
پڑھیں:
ٹنڈومحمدخان ،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈو محمد خان(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت قومی سطح پر تشدد اور انتہاپسندی سے بچاؤ کے اقدامات (NPVE) اور تشدد پر مبنی انتہاپسندی کے خاتمے کے اقدامات (CVE) سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اے ڈی سی ون نعیم احمد سومرو، تمام اسسٹنٹ کمشنران، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غوث محمد پٹھان،ٹنڈو محمد خان پریس کلب کے صدر غلام نبی کیریو، یونین آف جرنلسٹ کے صدر رمضان شورو، جنرل سیکریٹری مظفر رند سمیت دیگر صحافیوں، محکمہ تعلیم اور دیگر سیکورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیکٹا کی منظور کردہ NPVE پالیسی 2024 اور نومبر 2025 کے عملدرآمد پلان (Implementation Update) کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان مربوط حکمتِ عملی، مؤثر رابطہ کاری اور بروقت اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے محکمہ اطلاعات اور صحافتی برادری کو ہدایت کی کہ امن، برداشت، قانون کی پاسداری اور ہم آہنگی کے پیغام کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچایا جائے، جبکہ محکمہ تعلیم کو اسکولوں اور کالجوں میں آگاہی سرگرمیوں کو مزید فعال کرنے کی ہدایت کی۔ حساس اداروں کی جانب سے ضلع میں کمیونٹی انگیجمنٹ اور سیکیورٹی سے متعلق تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ اسی موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پریس کلب کے صدر کو مشورہ دیا کہ ضلع اور تعلقہ سطح کے پریس کلبوں میں صحافتی اصولوں اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے متعلق سیمینار منعقد کیے جائیں، تاکہ پالیسی سے متعلق دی گئی ہدایات تمام صحافیوں تک مؤثر طریقے سے پہنچ سکیں اور وہ اپنے فرائض مزید بہتر انداز میں ادا کرسکیں۔