کراچی: سرد موسم کے آغاز کے ساتھ ہی خسرہ کے کیسز میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
کراچی میں سرد موسم کے آغاز کے ساتھ ہی خسرہ کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔اسپتالوں میں روزانہ درجنوں بچے خسرہ کی علامات کے ساتھ پہنچ رہے ہیں جن میں بخار، کھانسی، نزلہ، آنکھوں کی سرخی اور جسم پر دانے شامل ہیں۔ ماہرین اطفال نے والدین کو خبر دار کردیا کہ خسرہ متاثرہ بچے سے دوسرے بچوں میں تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں سردی بڑھ گئی؛ آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟
کراچی:شہر قائد میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے موسم کی پیش گوئی بھی جاری کردی ہے۔
شہر قائد میں موسم مزید سرد ہونا شروع ہوگیا ہے، جب کہ آج سرکاری ویڈر اسٹیشن اولڈ ایئرپورٹ پر کم سے کم پارہ 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت جناح ٹرمینل پر نصب ویڈر اسٹیشن نے 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جب کہ بن قاسم میں کم سے کم درجہ حرارت 12.1 ڈگری رہا۔ شاہراہِ فیصل اور ماڑی پور (ایئر فورس ویڈر اسٹیشن) پر کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جب کہ کل کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
آج صبح کے وقت ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 3.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں مختلف سمتوں سے 10 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 10 سے 50 فیصد تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔