لڑکی کے بال کاٹنے کا معاملہ، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ و ڈسچارج کرنے کی درخواستیں مسترد
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
راولپنڈی میں ٹک ٹاکر ایمان فاطمہ کے بال کاٹنے کے معاملے پر گرفتار دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ اور ڈسچارج کرنے کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔سول جج صوفیہ ملک نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ دونوں ملزمان انیس عرف درانی اور جلیل عرف مٹھو کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا۔دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں بھی سماعت کے لیے منظور کر لی گئیں۔ عدالت نے کل ہفتہ 6 دسمبر کو ریکارڈ طلب کر لیا۔تفتیشی افیسر نے کہا کہ ملزمان سے بال کاٹنے کی قینچی برآمد کرنی ہے جبکہ وکیل نے کہا کہ مدعیہ غائب ہے۔ٹک ٹاکر ایمانفاطمہ نے مقدمہ پیروی سے انکار کر دیا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
چائنیز کال سینٹر میگا کرپشن کے ملزمان کی ضمانت مسترد
چائنیز کال سینٹر میگا کرپشن اسکینڈل کے ملزمان ڈیپٹی ڈائریکٹر سلمان اعوان اور سب انسپکٹر صارم علی کی قبل از گرفتاری ضمانت مسترد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے دونوں مرکزی ملزمان کو عدالت سے باہر آتے ہی گرفتار کرلیا۔
جسمانی ریمانڈ کے لیے ملزمان کو جعمہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایک اور ملزم طاہر محی الدین بھی اسپیشل جج سینڑل کی عدالت میں پیش نہ ہوا۔
طاہر محی الدین کی قبل از گرفتاری ضمانت بھی مسترد کردی گئی ہے۔