سیاحتی اعتبار سے لندن کی تنزلی جاری، پیرس پھر بازی لے گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
ایک وقت میں دنیا کے سرفہرست سیاحتی شہر لندن کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے جو اب عالمی درجہ بندی میں 18ویں مقام پر جاپہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے پُرامن اور پُرسکون ٹاپ 10 ممالک کون سے ہیں؟
لندن کے برعکس پیرس نے مسلسل 5ویں سال دنیا کے سب سے پرکشش شہر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
سی این این کے مطابق یورو مانیٹر انٹرنیشنل کی جاری کردہ ٹاپ 100 سٹی ڈیسٹی نیشنز انڈیکس رپورٹ میں فرانسیسی دارالحکومت ایک بار پھر پہلے نمبر پر رہا جبکہ لندن کی پوزیشن پچھلے سال کے بعد مزید خراب ہوگئی۔
پیرس میں نوٹرے ڈیم کی دوبارہ تعمیر کے بعد کھلنے اور پی ایس جی کی چیمپیئنز لیگ میں فتح نے سیاحوں کی آمد میں اہم کردار ادا کیا۔شہر کی کامیاب سیاحتی پالیسی اور مضبوط انفراسٹرکچر نے بھی سنہ 2025 میں بڑی تعداد میں سیاحوں کو متوجہ کیا۔
مزید پڑھیے: چین کے 3 شہر دنیا کے 10 بہترین سیاحتی شہروں میں شامل
یورپ نے ایک بار پھر ٹاپ 10 کی فہرست پر غلبہ حاصل کرلیا جس میں 6 یورپی شہر شامل ہیں۔
گزشتہ برس لندن ٹاپ 10 سے نکل کر 13ویں نمبر پر آیا تھا لیکن اب مزید نیچے کھسک کر 19ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔
یورو مانیٹر انٹرنیشنل نے دنیا کے شہروں کی درجہ بندی مختلف عوامل کی بنیاد پر کی جن میں سیاحت، صحت و سلامتی، پائیداری اور اقتصادی کارکردگی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: کرہ ارض کے 15 گرم ترین مقامات میں پاکستان کے کتنے شہر شامل؟
2025 کے ٹاپ 10 شہر بالترتیب اس طرح ہیں پیرس، میڈرڈ، ٹوکیو، روم، میلان، نیویارک، ایمسٹرڈیم، بارسلونا، سنگاپور اور سیول۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیرس ٹاپ 10 شہر سیاحتی اعتبار سے سرفہرست شہر لندن یورپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیرس ٹاپ 10 شہر سیاحتی اعتبار سے سرفہرست شہر یورپ دنیا کے
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے 25 برس بعد پتنگ بازی کی اجازت دے دی، آرڈیننس جاری
فائل فوٹوپنجاب حکومت نے 25 برس بعد پتنگ بازی کی اجازت دیدی، بسنت منانے کی مشروط اجازت کا آرڈیننس جاری کردیا گیا ہے۔
آرڈیننس کے مطابق خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزائیں مقرر کی گئی ہیں، 18 سال سے کم عمر بچے پتنگ بازی نہیں کرسکیں گے، خلاف ورزی پر والد یا سرپرست ذمہ دار ہوگا۔
جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق 18سال سے کم عمر بچوں کے قانون کی پہلی خلاف ورزی پر 50 ہزار جبکہ دوسری بار 1 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔
پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کرلیا ہے، جس کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائے دی جائے گی۔
آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ عدم ادائیگی جرمانہ پر والد یا سرپرست کے خلاف کارروائی عمل میں آئے گی، پتنگیں رجسٹرڈ دکانداروں سے ہی خریدی جاسکیں گی۔
جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق صرف دھاگے سے بنی ڈور سے ہی پتنگ بازی کی اجازت ہوگی، دھاتی یا تیز دھار مانجھے سے بنی ڈور کے استعمال پر کم از کم 3 اور زیادہ سے زیادہ 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جاسکے گی۔
آرڈیننس کے مطابق ہر موٹرسائیکل متعین کردہ حفاظتی تدابیر کے مطابق چلائی جائے گی۔