قائداعظم کی پڑ پوتی ایلا واڈیا پیرس کے ’لے بال‘ ایونٹ میں مرکز نگاہ بن گئیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی نسل سے تعلق رکھنے والی ایلا واڈیا نے اس ہفتے پیرس میں ہونے والے دنیا کے معروف ترین ڈیبیوٹانٹ بال Le Bal des Débutantes میں شرکت کر کے عالمی توجہ حاصل کر لی۔ ایلا صنعتی شعبے کی ممتاز شخصیت جہانگیر واڈیا اور ڈیزائنر سیلینا واڈیا کی صاحبزادی ہیں۔
پیرس کے تاریخی محل میں ہونے والی اس سالانہ تقریب میں دنیا بھر کے بااثر خاندانوں سے تعلق رکھنے والی 20 منتخب نوجوان خواتین کو مدعو کیا جاتا ہے۔ انہیں اعلیٰ فیشن ہاؤسز کے خصوصی تیار کردہ گاؤنز پہن کر رقص اور سماجی سرگرمیوں کے ذریعے عالمی سماجی منظرنامے میں قدم رکھنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ ایلا واڈیا نے اس موقع پر ایلی صعب کا خصوصی تیار کردہ سجیلا گاؤن زیبِ تن کیا۔
ایلا واڈیا کا تعلق بانی پاکستان محمد علی جناح کی بیٹی دینا واڈیا کی نسل سے ہے جنہوں نے نیول وڈیا سے شادی کی تھی۔ ان کے بیٹے نُسلی وڈیا بھارت کی صنعت اور کاروباری دنیا کا ایک نمایاں نام ہیں، جو واڈیا گروپ کی سربراہی کرتے رہے ہیں۔ ایلا، جہانگیر واڈیا اور فیشن ڈیزائنر سیلینا واڈیا کی بیٹی ہیں۔
ایلا واڈیا کا تعلق بانی پاکستان محمد علی جناح کی بیٹی دینا واڈیا کی نسل سے ہے جنہوں نے نیول واڈیا سے شادی کی تھی۔ ایلا واڈیا کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ محمد علی جناح کی بیٹی کی پوتی ہیں۔
1958 میں قائم ہونے والا ’لے بال‘ اب دنیا کے سب سے معزز سماجی ایونٹس میں شمار ہوتا ہے جسے بعض حلقے نوعمروں کا ’میٹ گالا‘ بھی قرار دیتے ہیں۔ تقریب میں نوجوان خواتین نہ صرف معروف فیشن برانڈز کی نمائندگی کرتی ہیں بلکہ عالمی میڈیا، سماجی حلقوں اور فیشن انڈسٹری کی توجہ کا مرکز بھی بنتی ہیں۔
اس سال کے شرکاء میں مختلف شاہی خاندانوں، کاروباری گھرانوں اور ہالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی نوجوان خواتین شامل تھیں۔ ایونٹ کی آرگنائزر اوفیلی رینوآر کے مطابق ’لے بال‘ کا مقصد روایتی ڈیبیوٹانٹ بالز کے برعکس نوجوان خواتین کی انفرادی صلاحیتوں، انداز اور اعتماد کو نمایاں کرنا ہے۔
ایلا واڈیا کی شرکت نے نہ صرف بھارتی اور پاکستانی نژاد قارئین کی دلچسپی بڑھائی بلکہ جناح خاندان کی نئی نسل کا عالمی سماجی منظرنامے پر منفرد تعارف بھی کرایا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محمد علی جناح کی نوجوان خواتین کی بیٹی
پڑھیں:
ڈھاکا میں پھر زلزلے کے جھٹکے، مرکز نرسنگدی
ڈھاکا اور آس پاس کے علاقوں کے رہائشیوں نے جمعرات کی صبح دوبارہ زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے۔ بنگلہ دیش موسمیاتی محکمہ (BMD) کے مطابق زلزلہ صبح 6:14 بجے آیا۔
حکام کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 ریکٹر اسکیل ریکارڈ کی گئی، اور اس کا مرکز شیب پور، نرسنگدی تھا، جو دارالحکومت کے ایگارگاؤں سیزمک مانیٹرنگ سینٹر سے قریباً 38 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔
مزید پڑھیں: انڈونیشیا میں 6.6 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری نہیں ہوئی
یورو میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر (EMSC) کے مطابق مرکز گزپور کے ٹونگی سے 33 کلومیٹر مشرق شمال مشرق اور نرسنگدی سے قریباً 3 کلومیٹر شمال میں، 30 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
یہ زلزلہ حالیہ ہفتوں میں بنگلہ دیش میں ریکارڈ کیے گئے متعدد چھوٹے اور درمیانے زلزلوں کی تازہ واردات ہے۔ سب سے حالیہ زلزلہ 1 دسمبر کو منجن، میانمار میں آیا تھا، جس کی شدت 4.9 تھی اور یہ چھوٹے علاقوں سمیت چٹا گونگ میں بھی محسوس ہوا۔
27 نومبر کو ڈھاکا میں ایک اور ہلکا زلزلہ 3.6 ریکٹر کی شدت کے ساتھ آیا، جس کا مرکز غوراشال، پلاش اپزائیلا، نرسنگدی تھا۔ اسی دن، سلہٹ اور ٹیکناف میں بھی جھٹکے ریکارڈ کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: لانڈھی جیل بریک: قیدیوں کے فرار کی وجہ زلزلہ یا کچھ اور، تحقیقات کیا کہتی ہیں؟
حالیہ ہفتوں میں ڈھاکا اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کی سرگرمی غیر معمولی طور پر زیادہ رہی ہے۔ 21 سے 22 نومبر کے دوران، دارالحکومت اور قریبی اضلاع میں 31 گھنٹوں کے اندر 4 زلزلے آئے، جن میں سب سے شدید 5.7 ریکٹر کا زلزلہ مادھابدی، نرسنگدی کے قریب آیا، جس سے ملک بھر میں 10 ہلاکتیں اور 600 سے زائد زخمی ہوئے۔
حکام صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، کیونکہ حالیہ زیادہ تر زلزلے نرسنگدی کے علاقے سے جنم لے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
BMD بنگلہ دیش ڈھاکا زلزلہ