بلوچستان ،مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
خضدار (نیوز ڈیسک) کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بدھ کی شب کو آنے والے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب کو بلوچستان کے ضلع خضدار اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز خضدار سے 80کلومیٹر دور شمال مغرب میں تھا۔ زلزلے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علاقوں میں زلزلے کے
پڑھیں:
اوباڑو: سوئی سدرن گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ، شہری شدید پریشان
شیرباز بلوچ: اوباڑو میں سوئی سدرن گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
گیس کی شدید قلت کے باعث گھریلو صارفین کے چولہے بجھ گئے ہیں اور کھانا پکانا مشکل ہوچکا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے وہ مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں، جس سے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے.
بازار میں ایل پی جی اور لکڑی کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں، جس کے باعث سرد موسم میں شہری دوہری مشکلات کا شکار ہیں, گیس کی عدم فراہمی نے نہ صرف گھریلو زندگی متاثر کی ہے بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان
شہریوں نے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کم ہوسکیں۔