بلوچستان کے ضلع سبی میں 4 شدت زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
ویب ڈیسک :بلوچستان کے ضلع سبی میں 4 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیمامرکز کےمطابق زلزلے کے شدت 4 اورگہرائی 10کلومیٹر تھی، زلزلےکامرکزسبی سے50کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
امیگریشن بند! زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم زلزلے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بلاول بھٹو سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی اہم ملاقات
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلاول ہاؤس کراچی میں اہم ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں صوبائی وزیر برائے صنعت و حرفت سردار کوہیار ڈومکی، مستونگ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر سردار نور احمد بنگلزئی اور خضدار سے پارٹی ٹکٹ ہولڈر آغا شکیل درانی بھی موجود تھے۔
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان کے وزیراعلی سرفراز بگٹی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں مستونگ سے پی پی پی ٹکٹ ہولڈر سردار نور احمد بنگلزئی، خضدار سے ٹکٹ ہولڈر آغا شکیل درانی اور صوبائی وزیر برائے صنعت و حرفت سردار کوہ یار ڈومکی بھی ہمراہ… pic.twitter.com/5lqdj52L0A
— PPP (@MediaCellPPP) December 1, 2025
ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبائی معاملات اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صوبے میں امن و استحکام، سیاسی ہم آہنگی اور پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے سے متعلق جاری اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صوبے کی موجودہ صورتحال، عوامی مسائل اور حکومت کی ترجیحات سے آگاہ کیا، جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے صوبائی قیادت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش کررہی ہیں کہ بلوچستان میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان پیپلز پارٹی پی پی پی سرفراز بگٹی وی نیوز