افغانستان میں طالبان حکمرانی کے تحت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر افغان اور بین الاقوامی اداروں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سخت مالی پابندیوں، محدود آزادیوں اور معاشی پالیسیوں کی ناکامی نے لاکھوں افغان شہریوں کی زندگیوں کو متاثر کر دیا ہے، جبکہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں معمول بنتی جا رہی ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق ملک میں بے روزگاری اور مسلسل بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات نے ہزاروں خاندانوں کو شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ کم آمدنی، مہنگائی اور روزگار کے محدود مواقع کے باعث نوجوان تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہیں، جبکہ بہت سے افراد معمولی تنخواہوں کے باوجود اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں ناکام ہیں۔

ماہرینِ اقتصادیات کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سرمایہ کاری اور معاشی بحالی اُس وقت تک ممکن نہیں جب تک سیاسی استحکام اور قابل انتظام حکومتی ڈھانچہ قائم نہیں ہوتا۔ ان کے مطابق طالبان کی نااہلی اور غیر واضح پالیسیوں نے ملکی معیشت کو مزید کمزور کر دیا ہے۔

ماہرینِ نفسیات نے خبردار کیا ہے کہ غربت، بے روزگاری اور معاشرتی عدم استحکام نوجوانوں میں ذہنی دباؤ اور خودکشی کے رجحانات میں خطرناک اضافہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سینٹر فار سیویلیئنز ان کانفلکٹ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں شہریوں کی حفاظت کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، جہاں بنیادی سیکیورٹی اور انسانی آزادیوں کا شدید فقدان پایا جاتا ہے۔

خواتین پر سخت پابندیوں، تعلیم اور روزگار کے مواقع کے خاتمے اور سفاک طرزِ حکمرانی نے افغانستان کو شدید معاشی اور سماجی بحران میں مبتلا کر دیا ہے، جس کا بوجھ براہِ راست عام شہریوں کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کر دیا ہے

پڑھیں:

افغان طالبان کے پاس ٹی ٹی پی کو تحفظ دینے کا کوئی جواز نہیں، لیاقت بلوچ

لاہور:

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ افغانستان طالبان حکومت کے پاس ٹی ٹی پی کو تحفظ دینے کا کوئی جواز نہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر نہ کرنا غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی اقدام ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی ایم ایف مسلسل معاشی خرابیوں کی نشاندہی کر رہا ہے اور حکومت معاشی اصلاحات کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے سری لنکا میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفان سے ہونے والے نقصانات پر افسوس اور ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • 2025: بھارتی روپیہ ایشیا کی سب سے کمزور کرنسی قرار، مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید
  • افغان طالبان رجیم کے تحت انسانی حقوق کی پامالیاں اور بڑھتی غربت، افغان عوام مشکلات کا شکار
  • ایشیائی ممالک میں قدرتی آفات‘ ایک ہفتے میں 1100 سے زاید ہلاکتیں
  • پوپ لیو چہاردہم کی اسلاموفوبیا اور مہاجر مخالف پالیسیوں پر تنقید
  • ایشیائی ممالک میں طوفان، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا قہر، ایک ہفتے میں 1100 سے زائد ہلاک
  • خواتین کی تعلیم: افغان طالبان کی پابندیاں شدت پسندی کو بڑھا رہی ہیں! تشویشناک رپورٹ جاری
  • طالبان کی خواتین کی تعلیم پر پابندیاں شدت پسندی کو بڑھا رہی ہیں؟ تشویشناک رپورٹ جاری
  • افغان طالبان کے پاس ٹی ٹی پی کو تحفظ دینے کا کوئی جواز نہیں، لیاقت بلوچ
  • معیشت میں بہتری کیلئے بہتر طرز حکمرانی کی ضرورت