پی ایس ایل کا تاریخی روڈ شو لارڈز میں منعقد ہوگا، سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز کی شرکت متوقع
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ پہلی بار کرکٹ کی دنیا کے تاریخی مقام لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں شاندار روڈ شو کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔
یہ ایونٹ عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور کرکٹ شائقین کو ایک جگہ جمع کرے گا۔ اس خصوصی تقریب کا مقصد لیگ کی غیر معمولی ترقی، مضبوط تجارتی حیثیت اور مستقبل کی سمت کو عالمی سطح پر پیش کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان سپر لیگ 10: ڈرافٹنگ کی تاریخ اور وینیو میں تبدیلی کردی گئی
ایچ بی ایل پی ایس ایل انتہائی تیزی سے دنیا کی مقبول ترین اور مضبوط ترین ٹی20 لیگز میں شامل ہو چکی ہے۔ 2 نئی ٹیموں کے اضافے کی تیاریوں کے ساتھ ہی لیگ کو برطانیہ بھر سے ممکنہ ملکیت رکھنے والے گروپس کی جانب سے غیر معمولی دلچسپی موصول ہو رہی ہے، جو لیگ کے بڑھتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ کا واضح ثبوت ہے۔
لندن روڈ شو اس تیزی سے بڑھتی توجہ کو مزید آگے بڑھانے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے، جہاں سرمایہ کاروں اور کرکٹ فینز کو لیگ کے کمرشل ماڈل، معاشی امکانات اور مستقبل کے اسٹریٹجک وژن سے روشناس کرایا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بیانچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ایک بہترین اور باوقار برانڈ بن چکا ہے۔ اس روڈ شو کو کرکٹ کے دل لارڈز میں لے جانا پاکستان کرکٹ کو عالمی سطح پر مزید بلند کرنے کی ہماری وابستگی کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سابق کپتان سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریکٹر مقرر
انہوں نے کہا کہ نئی ٹیموں کے حوالے سے برطانوی مارکیٹ سے ملنے والی بے پناہ دلچسپی اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ایس ایل کی بین الاقوامی مقبولیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ یہ تقریب عالمی پارٹنرشپس کو مضبوط کرنے اور مستقبل کی نئی سمتوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا بہترین موقع ہے۔
سی ای او پی ایس ایل کا بیانسی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل نے خود کو ایک عالمی معیار کی لیگ ثابت کیا ہے جس کی دنیا بھر میں بڑی فین فالوونگ اور مضبوط کمرشل ویلیو ہے۔ لارڈز میں روڈ شو کے ذریعے ہم سرمایہ کاروں کو 2 نئی ٹیموں کی شمولیت اور مستقبل کے منصوبوں سے براہِ راست آگاہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی انتہائی حوصلہ افزا ہے، جو لیگ کی عالمی رسائی کا ثبوت ہے۔ ہمارا مقصد ایک بڑی، مضبوط اور بین الاقوامی سطح پر مزید مربوط پی ایس ایل تشکیل دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ’لومینارا‘ کی بحیرہ عرب میں رونمائی
ایچ بی ایل روڈ شو میں مختلف کاروباری شخصیات، ممکنہ فرنچائز مالکان اور کرکٹ کے شائقین شرکت کریں گے، جو دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی اس لیگ کے ساتھ جڑنے کے خواہاں ہیں۔ یہ اقدام پی ایس ایل کی عالمی توسیع، اسٹریٹجک شراکت داری اور اعلیٰ معیار کی کرکٹ اور تفریح فراہم کرنے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
مزید برآں، 30 سپر فینز کو بھی اس خصوصی تقریب میں شرکت کا نایاب موقع دیا جائے گا۔ ٹکٹس حاصل کرنے کے طریقہ کار کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایچ بی ایل پی ایس ایل سپرلیگ کرکٹ لارڈز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایچ بی ایل پی ایس ایل سپرلیگ کرکٹ لارڈز ایچ بی ایل پی ایس ایل سرمایہ کاروں اور مستقبل نے کہا کہ روڈ شو
پڑھیں:
تعمیراتی کمپنی رُوا الحرم مکی کے سعودیہ، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی اور امریکا کے شراکت داروں سے چھ ایم او یوز سائن
کنسٹرکشن فرم رُوا الحرم مکی نے سعودی عرب، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی اور امریکا کے شراکت داروں کے ساتھ چھ ایم او یوز (مفاہمتی یادداشت) پر دستخط کیے ہیں، یہ پہلی رئیل اسٹیٹ تعمیراتی کمپنی ہے جو فوربز گلوبل پراپرٹیز کے عالمی نیٹ ورک کا حصہ بنی ہے۔
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف ) کی زیر ملکیت اور تعمیراتی کمپنی رُوا الحرم المکی نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی نے مکہ مکرمہ کے قلب میں واقع کنگ سلمان گیٹ پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں ہی عالمی اشتراک اور بین الاقومی سرمایہ کاری میں پیش رفت کی خاطر سعودی عرب، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی اور امریکا کے شراکت داروں سے چھ مفاہمتی یادداشتوں کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
یہ کمپنی سٹی اسکیپ گلوبل 2025ء کی فاؤنڈیشن پارٹنر بھی ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ معاہدے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ دنیا بھر کی مسلم کمیونٹی کو مکہ مکرمہ کی ترقی کے سفرمیں شامل کیا جائے۔ دنیا کے مختلف ممالک کے پارٹنرز کے ساتھ سرمایہ کاری اور اشتراک کے ذریعے کمپنی مکہ میں ایسی سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے جو دنیا بھر سے آنے والے زائرین، معتمرین اور کاروباری طبقے کی ضروریات پوری کریں۔
ریاض میں 17 سے20 اکتوبر 2025ء تک جاری رہنے والے سٹی اسکیپ گلوبل کے دوران سعودی عرب کی رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ و ایسٹ مینجمنٹ فرم اُصول (Osool) نے کنگ سلمان گیٹ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع کے لیے رُوا الحرم المکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
انڈونیشیا کی حج فنانشل مینجمنٹ ایجنسی(BPKH) نے رُوا الحرم المکی سے دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ ایک معاہدہ، کنگ سلمان گیٹ میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے امکانات پر کیا گیا۔ دوسرا معاہدہ کمپنی کے مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں میں اربن ڈائننگ کے اشتراک پرکیاگیا۔
اسی طرح، ملائیشیا کی معروف پراپرٹی اور انفرا اسٹرکچر ڈیوپلر کمپنی (MRCB) نے رُواالحرم المکی کے ساتھ سلمان گیٹ پروجیکٹ میں باہمی تعاون کے لیے جوائنٹ وینچر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔
برونائی کے اسلامی ٹرسٹ فنڈ (TAIB) نے رُوا الحرم المکی کمپنی کے ساتھ مکہ مکرمہ میں کمپنی کی ایک مخصوص اراضی میں سرمایہ کاری کے جائزے کے لیے جنرل انویسٹمنٹ مفاہمتی یاد داشت کے معاہدے پر دستخط کیے۔
فوربز کی خصوصی رئیل اسٹیٹ پارٹنر، فوربز گلوبل پراپرٹیز(Forbes Global Properties) نے اسٹریٹجک اشتراک قائم کرنے کے لیے رُوا الحرم المکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پردستخط کئے۔
رُوا الحرم المکی پہلی رئیل اسٹیٹ تعمیراتی کمپنی ہے جو فوربز گلوبل پراپرٹیز کے عالمی نیٹ ورک کا حصہ بنی ہے۔اس معاہدے کی بدولت فوربز کے عالمی نیٹ ورک کے ذریعے کمپنی کی عالمی سطح پر ساکھ اور بڑے سرمایہ کارو ں تک رسائی مزید بڑھے گی۔
یہ معاہدے کنگ سلمان گیٹ پروجیکٹ کی ترقی میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوں گے۔ مسجد الحرام کے نزدیک واقع یہ تاریخی اور جدید طرز کا بڑا منصوبہ شہری زندگی، مہمان نوازی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے نئے معیار قائم کرے گا۔
یہ پروجیکٹ سعودی وژن 2030ء کے اہداف کی تکمیل میں بھی اہم کردار ادا کرے گا اور مکہ مکرمہ کو عالمی سطح پر مزید نمایاں مقام دلائے گا۔
رُوا الحرم المکی کمپنی مزید عالمی سرمایہ کاروں اور شراکت داروں کا خیرمقدم کرتی ہے،کیونکہ کنگ سلمان گیٹ منصوبہ اب اپنے اگلے ترقیاتی مرحلے میں داخل ہورہاہے۔
واضح رہے کہ رُوا الحرم المکی، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (PIF) کا حصہ ہے اور یہ ایک سعودی تعمیراتی کمپنی ہے جو کہ مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام کے اردگرد تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے وقف ہے۔
کمپنی کا مقصد مکہ مکرمہ کے انفرا اسٹرکچر کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دینا ہے تاکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی ضروریات پوری کرتے ہوئے شہر کے عظیم تاریخی اور ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھاجاسکے۔
رُوا الحرم المکی کمپنی کثیرالمقاصد تعمیراتی منصوبوں کی ترقی میں مہارت رکھتی ہے جن میں عالمی معیار کی رہائشی، تجارتی اور ثقافتی سہولتیں شامل ہیں۔ کمپنی مضبوط اقدار، پائیداری، اعلیٰ معیار اور مکہ مکرمہ آنے والے لوگوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے عزم کے ساتھ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں عالمی معیار کی ترقی کی نئی مثال قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔