تعمیراتی کمپنی رُوا الحرم مکی کے سعودیہ، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی اور امریکا کے شراکت داروں سے چھ ایم او یوز سائن
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
کنسٹرکشن فرم رُوا الحرم مکی نے سعودی عرب، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی اور امریکا کے شراکت داروں کے ساتھ چھ ایم او یوز (مفاہمتی یادداشت) پر دستخط کیے ہیں، یہ پہلی رئیل اسٹیٹ تعمیراتی کمپنی ہے جو فوربز گلوبل پراپرٹیز کے عالمی نیٹ ورک کا حصہ بنی ہے۔
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف ) کی زیر ملکیت اور تعمیراتی کمپنی رُوا الحرم المکی نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی نے مکہ مکرمہ کے قلب میں واقع کنگ سلمان گیٹ پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں ہی عالمی اشتراک اور بین الاقومی سرمایہ کاری میں پیش رفت کی خاطر سعودی عرب، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی اور امریکا کے شراکت داروں سے چھ مفاہمتی یادداشتوں کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
یہ کمپنی سٹی اسکیپ گلوبل 2025ء کی فاؤنڈیشن پارٹنر بھی ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ معاہدے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ دنیا بھر کی مسلم کمیونٹی کو مکہ مکرمہ کی ترقی کے سفرمیں شامل کیا جائے۔ دنیا کے مختلف ممالک کے پارٹنرز کے ساتھ سرمایہ کاری اور اشتراک کے ذریعے کمپنی مکہ میں ایسی سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے جو دنیا بھر سے آنے والے زائرین، معتمرین اور کاروباری طبقے کی ضروریات پوری کریں۔
ریاض میں 17 سے20 اکتوبر 2025ء تک جاری رہنے والے سٹی اسکیپ گلوبل کے دوران سعودی عرب کی رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ و ایسٹ مینجمنٹ فرم اُصول (Osool) نے کنگ سلمان گیٹ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع کے لیے رُوا الحرم المکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
انڈونیشیا کی حج فنانشل مینجمنٹ ایجنسی(BPKH) نے رُوا الحرم المکی سے دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ ایک معاہدہ، کنگ سلمان گیٹ میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے امکانات پر کیا گیا۔ دوسرا معاہدہ کمپنی کے مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں میں اربن ڈائننگ کے اشتراک پرکیاگیا۔
اسی طرح، ملائیشیا کی معروف پراپرٹی اور انفرا اسٹرکچر ڈیوپلر کمپنی (MRCB) نے رُواالحرم المکی کے ساتھ سلمان گیٹ پروجیکٹ میں باہمی تعاون کے لیے جوائنٹ وینچر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔
برونائی کے اسلامی ٹرسٹ فنڈ (TAIB) نے رُوا الحرم المکی کمپنی کے ساتھ مکہ مکرمہ میں کمپنی کی ایک مخصوص اراضی میں سرمایہ کاری کے جائزے کے لیے جنرل انویسٹمنٹ مفاہمتی یاد داشت کے معاہدے پر دستخط کیے۔
فوربز کی خصوصی رئیل اسٹیٹ پارٹنر، فوربز گلوبل پراپرٹیز(Forbes Global Properties) نے اسٹریٹجک اشتراک قائم کرنے کے لیے رُوا الحرم المکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پردستخط کئے۔
رُوا الحرم المکی پہلی رئیل اسٹیٹ تعمیراتی کمپنی ہے جو فوربز گلوبل پراپرٹیز کے عالمی نیٹ ورک کا حصہ بنی ہے۔اس معاہدے کی بدولت فوربز کے عالمی نیٹ ورک کے ذریعے کمپنی کی عالمی سطح پر ساکھ اور بڑے سرمایہ کارو ں تک رسائی مزید بڑھے گی۔
یہ معاہدے کنگ سلمان گیٹ پروجیکٹ کی ترقی میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوں گے۔ مسجد الحرام کے نزدیک واقع یہ تاریخی اور جدید طرز کا بڑا منصوبہ شہری زندگی، مہمان نوازی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے نئے معیار قائم کرے گا۔
یہ پروجیکٹ سعودی وژن 2030ء کے اہداف کی تکمیل میں بھی اہم کردار ادا کرے گا اور مکہ مکرمہ کو عالمی سطح پر مزید نمایاں مقام دلائے گا۔
رُوا الحرم المکی کمپنی مزید عالمی سرمایہ کاروں اور شراکت داروں کا خیرمقدم کرتی ہے،کیونکہ کنگ سلمان گیٹ منصوبہ اب اپنے اگلے ترقیاتی مرحلے میں داخل ہورہاہے۔
واضح رہے کہ رُوا الحرم المکی، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (PIF) کا حصہ ہے اور یہ ایک سعودی تعمیراتی کمپنی ہے جو کہ مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام کے اردگرد تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے وقف ہے۔
کمپنی کا مقصد مکہ مکرمہ کے انفرا اسٹرکچر کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دینا ہے تاکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی ضروریات پوری کرتے ہوئے شہر کے عظیم تاریخی اور ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھاجاسکے۔
رُوا الحرم المکی کمپنی کثیرالمقاصد تعمیراتی منصوبوں کی ترقی میں مہارت رکھتی ہے جن میں عالمی معیار کی رہائشی، تجارتی اور ثقافتی سہولتیں شامل ہیں۔ کمپنی مضبوط اقدار، پائیداری، اعلیٰ معیار اور مکہ مکرمہ آنے والے لوگوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے عزم کے ساتھ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں عالمی معیار کی ترقی کی نئی مثال قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سلمان گیٹ پروجیکٹ مفاہمتی یادداشت ر وا الحرم المکی تعمیراتی کمپنی کنگ سلمان گیٹ پر دستخط کیے سرمایہ کاری شراکت داروں رئیل اسٹیٹ مکہ مکرمہ کی ترقی کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
معذور افراد کے عالمی دن پر آئی ایل سی کے وفد کی کمشنر حیدرآباد سے ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)معذور افراد کے عالمی دن کے حوالے سے ہینڈزانڈیپینڈنٹ لیونگ سینٹر (آئی ایل سی) کے منیجر لال محمد بلوچ کی قیادت میں کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی۔ ہینڈز آئی ایل سی کے وفد میں آئی ایل سی ٹرینر زرینہ رانی کے ساتھ ساتھ آئی ایل سی ٹیم کے ارکان بھی شامل تھے۔میٹنگ کے دوران معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی) کے حقوق، رسائی اور سماجی شمولیت سے متعلق اہم امور کے ساتھ ساتھ ہینڈز انڈپینڈنٹ لیونگ سینٹر کی جاری خدمات اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایل سی کی ٹیم نے کمشنر آفس میں غیر فعال لفٹ کے مسئلے پر روشنی ڈالی، جو مبینہ طور پر تقریبا ایک سال سے ترتیب سے باہر ہے، جس سے معذور افراد اور بزرگ زائرین کے لیے رسائی کے سنگین چیلنجز پیدا ہو رہے ہیں۔ تشویش کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کمشنر فیاض حسین عباسی نے مزید قابل رسائی عوامی ماحول کو یقینی بنانے کے لیے لفٹ کی مرمت اور بحالی کو ترجیح دینے کی ہدایات جاری کیں۔لال محمد بلوچ نے گزشتہ پانچ سالوں میں انڈپینڈنٹ لیونگ سینٹر کے پروگراموں، خدمات اور کامیابیوں کے بارے میں ایک تفصیلی بریفنگ شیئر کی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مرکز کس طرح معذور افراد کو آزادانہ طرز زندگی کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہا ہے، جس میں نقل و حرکت کی تربیت، خود وکالت، ہم مرتبہ کی مدد، معاون آلات، اور صلاحیت سازی کے اقدامات شامل ہیں جن کا مقصد معیار زندگی اور معاشی آزادی کو بہتر بنانا ہے۔کمشنر نے ہینڈز آئی ایل سی کی مستقل خدمات اور کمیونٹی پر مثبت اثرات کی تعریف کی اور خطے میں معذوری کی شمولیت کو فروغ دینے میں لال محمد بلوچ کے قائدانہ کردار کو تسلیم کیا۔