پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر وسیم اکرم کے 414 ٹیسٹ وکٹوں کے ریکارڈ پر آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی نظریں جم گئی ہیں۔
وسیم اکرم نے اپنے کیریئر میں 104 ٹیسٹ میچز میں یہ ریکارڈ قائم کیا، جو کسی بھی لیفٹ آرم فاسٹ بولر کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔ اب یہ ریکارڈ مچل اسٹارک کے نام منتقل ہونے کا امکان ہے۔
2011 میں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھنے والے اسٹارک نے 14 سالہ کیریئر کے دوران 101 میچز میں 412 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔ ریکارڈ توڑنے کے لیے انہیں صرف 3 مزید وکٹیں درکار ہیں، اور امکان ہے کہ یہ اعزاز 4 دسمبر سے شروع ہونے والے دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں حاصل کر لیں۔
لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کی ٹیسٹ وکٹوں کی فہرست میں سری لنکا کے چمندا واس 355 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 317 وکٹوں کے ساتھ چوتھے، جبکہ آسٹریلیا کے مچل جانسن 313 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسٹارک کے علاوہ تمام کھلاڑی پہلے ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں، جس سے اسٹارک کے لیے یہ ریکارڈ توڑنا ایک تاریخی موقع ثابت ہوگا۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وکٹوں کے

پڑھیں:

ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

گوہاٹی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو تاریخی شکست سے دوچار کرکے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

جنوبی افریقا کی جیت میں ایڈن مارکرام کا بلے بازی سے ہٹ کر بھی کردار انتہائی اہم رہا۔ انہوں نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 76 رنز بنائے اور 9 کیچز پکڑے۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب کسی فیلڈر نے ایک میچ میں 9 کیچز پکڑے ہوں۔

اس سے قبل ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ (8) کیچز پکڑنے کا ریکارڈ بھارت کے اجنکیا رہانے کے پاس تھا جو انہوں نے 2015 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں بنایا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کے ریکارڈ پر نگاہیں مرکوز کرلیں
  • لاہور: گلوری فار فائٹ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے جاری
  • قائداعظم ٹرافی: موسیٰ نے ڈبل ہیٹ ٹرک کر کے تاریخ رقم کردی
  • آئی ایل ٹی20: شعیب ملک پہلی بار کمنٹری باکس میں،وسیم اکرم، وقار یونس بھی پینل کا حصہ
  • ایشیز ٹیسٹ دو دن میں ختم: آئی سی سی نے پرتھ کی پچ کو ’اعلیٰ ترین ‘ قرار دے دیا
  • سائمن ہارمر نے ڈیل اسٹین کا ریکارڈ توڑ ڈالا
  • ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
  • ابوظہبی ٹی10 میں لٹل وسیم اکرم نے دھوم مچا دی، اجمان ٹائٹنز نے رائل چیمپس کو سات وکٹوں سے شکست دے دی