Nawaiwaqt:
2025-11-27@12:49:28 GMT

قائداعظم ٹرافی: موسیٰ نے ڈبل ہیٹ ٹرک کر کے تاریخ رقم کردی

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

قائداعظم ٹرافی: موسیٰ نے ڈبل ہیٹ ٹرک کر کے تاریخ رقم کردی

قائداعظم ٹرافی میں قومی فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے شاندار ڈبل ہیٹ ٹرک کر کے تاریخ رقم کر دی۔اسلام آباد ریجن کے 25 سالہ فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے قائداعظم ٹرافی 2025 میں ڈبل ہیٹ ٹرک کر کے تاریخی کارنامہ اپنے نام کیا، پی سی بی نے اس سے متعلقہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی ہے۔ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ٹرافی کے آخری راؤنڈ میچ میں محمد موسیٰ نے پشاور کی ٹیم کیخلاف لگا تار 4 گیندوں پر 4 وکٹ حاصل کر کے ڈبل ہیٹ ٹرک کی۔فاسٹ بولر نے دوسری اننگز میں پشاور کے خلاف ڈبل ہیٹ ٹرک کی، قائداعظم ٹرافی میں گزشتہ 10 سال میں یہ پہلی ڈبل ہیٹ ٹرک ہے۔محمد موسیٰ نے میچ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹ لی تھیں جبکہ دوسری اننگز میں تاریخی کارنامہ انجام دیا یوں میچ میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔فاسٹ بولر کی شاندار گیند بازی کی بدولت اسلام آباد نے پشاور کے خلاف اننگز اور 77 رنز سے فتح اپنے نام کی اور ٹرافی میں اپنے سفر کا اختتام بہتر کارکردگی سے کیا۔قائداعظم ٹرافی کے فائنل کے لیے سیالکوٹ اور کراچی بلو کی ٹیمیں کوالیفائی کرچکی ہیں جن کے درمیان میچ یکم دسمبر سے شروع ہو گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: قائداعظم ٹرافی ڈبل ہیٹ ٹرک فاسٹ بولر

پڑھیں:

ابوظہبی ٹی10 کی ٹرافی دارالحکومت کے مشہور مقامات پر جلوہ گر

ابوظہبی ٹی10 کی ٹرافی دارالحکومت کے مشہور مقامات پر جلوہ گر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز

ابوظہبی، ابوظہبی ٹی10 نے ابوظہبی کے مشہور اور تاریخی مقامات پر اپنی آفیشل ٹرافی کا شاندار مظاہرہ کر کے کرکٹ اور ثقافت کے امتزاج کو اجاگر کر دیا ہے۔ محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظہبی (DCT Abu Dhabi) کے تعاون سے ٹورنامنٹ کے آفیشل ٹرافی کا نیا بصری مظاہرہ جاری کیا کیا گیا جس میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ امارات کے آٹھ مشہور اور نمایاں مقامات پر ٹرافی کو پیش کیا گیا ہے۔

ٹرافی کی یہ شاندار نمائش شیخ زاید گرینڈ مسجد، ایمریٹس پیلس اور اس کے ساحل، لوور ابوظہبی، زاید کرکٹ اسٹیڈیم، وہات الکرما، المقطا برج اور قلعہ، اور ایمریٹس پیلس مرینا سمیت مقامات پر ہوئی، جو ابوظہبی کی وراثت، شناخت اور جدید کشش کی مختلف جھلکیاں پیش کرتے ہیں۔آٹھ بین الاقوامی ٹیموں، اعلیٰ معیار کے عالمی کھلاڑیوں، اور مضبوط ملکی و بین الاقوامی شمولیت کے ساتھ، ابوظہبی ٹی10 عالمی فرنچائز کرکٹ میں اپنی مضبوط پوزیشن کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔یہ بصری مظاہرہ ابوظہبی اسپورٹس کونسل، ڈی سی ٹی ابوظہبی، اور ابوظہبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس ہب کے درمیان جاری تعاون کو بھی اجاگر کرتا ہے، جو مل کر ابوظہبی کو کھیل اور ثقافتی تجربات کے لیے ایک ممتاز مقام کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔2025 ابوظہبی ٹی10 زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے، اور یہ ایڈیشن شائقین کو دلچسپ لمحات، ہائی انٹینسٹی کرکٹ، اور عالمی توجہ فراہم کر رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل ابوظہبی ٹی10 میں ناکامیوں کے باوجود جیسن روئے پُرامید، ٹیم اسپرٹ پر بھرپور اعتماد ابوظہبی T10: رائلی روسو اور معین علی کی طوفانی بیٹنگ، اجمان ٹائٹنز کی رائل چیمپس پر سات وکٹوں سے فتح ابوظہبی ٹی 10لیگ ،کوئٹہ کیولری نے پلے آف کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا پاکستان نے زمبابوے کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی، عثمان طارق کی ہیٹرک ابوظہبی T10 میں ریکارڈز کی بارش، زمان خان کی ہیٹ ٹرک نے دھوم مچا دی سابق ٹیسٹ کرکٹ سرفراز نواز کے اپنی سوانح عمری میں چونکا دینے والے انکشافات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • محمد موسیٰ کی قائداعظم ٹرافی میں شاندار ڈبل ہیٹ ٹرک
  • موسیٰ خان کی قائد اعظم ٹرافی میں شاندار ڈبل ہیٹ ٹرک
  • جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
  • پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز نے امتحانی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی
  • پنڈی گھیب، نیزہ بازی مقابلے، حسن رضا چیمہ نے ٹرافی جیت لی
  • سائمن ہارمر نے ڈیل اسٹین کا ریکارڈ توڑ ڈالا
  • ’آپ کا وژن چھوٹا ہوگا تو آپ کی زندگی بھی چھوٹی رہے گی‘، سوشل میڈیا پر ’اے آئی قائداعظم‘ کا انٹرویو وائرل
  • ابوظہبی ٹی10 کی ٹرافی دارالحکومت کے مشہور مقامات پر جلوہ گر
  • ’پاکستان میری موسی ماں ہے‘، بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر کا پاکستان کے لیے محبت بھرا پیغام وائرل