جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل قائم کر دیا ہے۔
بدھ کو جنوبی افریقہ نے گوہاٹی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 408 رنز کے زبردست فرق سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا اور یوں 25 سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
بھارت کو دوسری اننگز میں 549 رنز کا ہدف ملا، لیکن پوری ٹیم محض 140 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جس نے جنوبی افریقہ کی فتح کو یقینی بنایا۔
اس تاریخی جیت کے ساتھ ہی ٹیمبا باووما ٹیسٹ کرکٹ میں بغیر کسی میچ ہارے سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے کپتان بن گئے۔ باووما کی قیادت میں جنوبی افریقہ نے 12 میچوں میں 11 جیتیں اور ایک میچ ڈرا ہوا، جبکہ ان کے زیر قیادت کوئی ٹیم ابھی تک جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ میچ میں شکست نہیں دے سکی۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیک بریرلی کے پاس تھا، جنہوں نے 15 ٹیسٹ میچوں میں 10 فتوحات حاصل کی تھیں، اور بغیر کسی شکست کے یہ اعزاز برقرار رکھا تھا۔
ٹیمبا باووما کی قیادت میں جنوبی افریقہ نے نہ صرف مسلسل فتح کے سلسلے کو برقرار رکھا بلکہ رواں سال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ بھی اپنے نام کی، جو ان کی قیادت اور ٹیم کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس فتح نے جنوبی افریقہ کو عالمی کرکٹ میں ایک مضبوط اور ناقابلِ شکست ٹیم کے طور پر مزید مستحکم کر دیا ہے، اور ٹیمبا باووما کی کپتانی کو کرکٹ کے شائقین کے لیے یادگار بنا دیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ ٹیمبا باووما
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔