پیپلز چورنگی کے قریب چلتی موٹرسائیکل پر نوجوان قتل
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز چورنگی کے قریب ایک شخص کو قتل کر دیا گیا، مقتول کو پیچھے سے انے والی موٹر سائیکل سواروں نے دو گولیاں ماری۔تفصیلات کے مطابق پیپلز چورنگی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ مقتول اپنی کھلونوں کی دکان بند کرکے ملازم کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اس پر فائرنگ کی تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔عینی شاہد نے بتایا کی ملزمان نے چلتی موٹرسائیکل پر فائرنگ کی تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کو دو گولیاں ماری گئیں جبکہ اس کے پاس بھاری رقم بھی موجود تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ ذاتی دشمنی یا ٹارگٹ کلنگ دونوں میں سے کچھ ہوسکتا ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔پولیس نے موقع سے 30 بور پستول کے دو خول برآمد کر کے فرانزک کے لیے بھجوا دیے ہیں اور شبیر قاسم کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں بے ہنگم ٹریفک کی ذمہ دار صوبائی حکومت ،آفاق احمد
موٹر سائیکل سواروں کابھاری چالان ظلم ،دھونس ، دھمکی مسئلے کا حل نہیں،جرمانوں میں کمی کی جائے
ہیوی ٹریفک چالان اور بندش احسن اقدام ، لیکن یہ مستقل حل نہیں،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ
مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمدنے کہا کہ کسی قانون کا بننا اور اسکے نفاذ کا طریقہ کار دو الگ معاملات ہوتے ہیں ، ہم نے ای چالان کی مخالفت اسکے طریقے کار ، بھاری جرمانوں ، موٹر سائیکل اور کار سواروں کو بطور خاص نشانہ بنانے اور ہیوی ٹریفک ملنے والی رعائتوں کی وجہ سے کی تھی، ہمارا موقف اب بھی یہی ہے کہ پہلے ڈمپر ، ٹینکر سمیت ہیوی ٹریفک کا قبلہ درست کیا جائے تاکہ لوگوں کو کچلنے کا سلسلہ بند ہو ۔ آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں بے ہنگم ٹریفک کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے، کے ٹی سی جیسے مثالی ادارے کی بندش کے بعد شہر کے نصیب میں صرف چنگچی رکشا اور ریس لگاتی منی بسیں اور کوچز آئیں جنکے ڈرائیورز کی اہلیت جانچنے کا کوئی پیمانہ ہے نا گاڑیوں کی فٹنس ۔ آفاق احمد نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے ٹریکر نا ہونے یا ٹریکرکاکنٹرول ٹریفک پولیس کو نا دینے والے ڈمپر ٹینکر کی بندش احسن اقدام ہے لیکن یہ مستقل حل نہیں ، ہیوی ٹریفک کو منظم بنانے کیلئے اوقات کار اور رفتار کی پابندی ، سائیڈ رنر اور فرنٹ و بیک کیمروں کی موجودگی ، تربیت یافتہ ڈرائیور ، گاڑیوں کے کاغذات و فٹنس سرٹیفکیٹ اور سڑکوں کی حالت بہتر بنانا ضروری ہے ۔ آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کا نوجوان نوکری نا ملنے کی وجہ سے موٹر سائیکل کے ذریعے چھوٹے موٹے کام کرکے اپنی گزر بسر کرتا ہے ، ان موٹر سائیکل رائیڈرز کو دس سے بیس ہزار کا چالان تھما دینا انکے منہ سے نولا چھیننے کے مترادف ہے ، حکومت اگر قانون کی پاسداری چاہتی ہے تو و ہ جرمانوں میں کمی کرے کیونکہ تیس چالیس ہزار مہینا کمانے والا دس سے بیس ہزار چالان بھر ہی نہیں سکتا اسکے علاوہ چالان نا بھرنے والوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکی دینا بند کرے کیونکہ دھونس ، دھمکی اور زبردستی کسی مسئلے کا حل نہیں ۔