شہر میں ہیوی گاڑیوں کے جان لیوا حادثات تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے، نارتھ کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی یو ٹرن کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے موقع پر جمع ہوکر واٹر ٹینکر پر پتھراؤ کیا گیا اور نذر آتش کی بھی کوشش کی گئی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر نذر آتش ہونے سے بچالیا۔

 متوفی نوجوان کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی جس کی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی تاہم عمر 20 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

بلال کالونی پولیس نے واٹر ٹینکر اور متوفی کی موٹر سائیکل اپنے قبضے میں لیکر اسے تھانے منتقل کر دی  جبکہ پولیس متوفی نوجوان کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔

قبل ازیں سپر ہائی وے پاکستان کانٹے کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 27 سالہ محمد نواز کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا ولایت شاہ نے بتایا کہ حادثہ مزدا لوڈنگ ٹرک کی ٹکر سے پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے مزدا ٹرک کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل واٹر ٹینکر

پڑھیں:

لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی

لاہور میں نجی کوریئر کمپنی کی وین کے ڈرائیور سے بدتمیزی کرنے پر ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا گیا۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس پی صدر کو انکوائری کا حکم دے دیا۔

ٹریفک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی ہوگی، شہریوں سے حسنِ سلوک پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

سی ٹی او لاہور نے ٹریفک پولیس میں نظم و ضبط اور عوامی احترام اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی، انکوائری مکمل ہونے پر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔

شہری کے مطابق ٹریفک وارڈن نے رکنے کا اشارہ کیا لیکن اشارہ نظر نہیں آیا، تاہم آگے جا کر رکا جس پر ٹریفک وارڈن نے گاڑی کے اندر سوار ہو کر تشدد کا نشانہ بنایا اور گالم گلوچ کی۔ موقع پر وارڈن نے آن لائن چالان بھی جمع کروایا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم
  • طوفانی ہوائیں: موٹروے کے کئی مقامات پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند
  • لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار