اسلام آباد پولیس نے ٹرائی نیشنز کرکٹ سیریز کے دوران کرکٹ ٹیموں کی اسلام آباد سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تک موومنٹ کے حوالے سے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق ٹیموں کی آمد و رفت کے دوران شہر کی مصروف شاہراہوں پر عارضی ڈائیورشنز لگائی جائیں گی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی سیریز: افغانستان کی طرف سے عدم شرکت کے اعلان کے بعد پی سی بی کا بڑا فیصلہ آگیا

ترجمان نے بتایا کہ رش کے اوقات میں سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور نائنتھ ایونیو پر ڈائیورشنز نافذ ہوں گی، لہٰذا شہری 15 سے 20 منٹ اضافی وقت کا مارجن رکھتے ہوئے سفر کا منصوبہ بنائیں۔

ٹریفک ایڈوائزری / ٹرائی نیشنز کرکٹ سیریز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرائی نیشنز سیریز کا انعقاد 29 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران کرکٹ ٹیموں کی موومنٹ اسلام آباد سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم تک ہوگی۔

کرکٹ میچز کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 300 سے زائد… pic.

twitter.com/csdpZmxoXh

— Islamabad Police (@ICT_Police) November 17, 2025

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں کم سے کم رکاوٹ آئے۔

شہریوں کو ٹریفک کی صورت حال سے باخبر رکھنے کے لیے اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور ایف ایم 92.4 پر مسلسل اپڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: پی سی بی نے سہ فریقی ٹی20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل اور براڈکاسٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شہری پکار 15 جبکہ ٹریفک سے متعلق رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد ٹریفک ٹریفک پولیس ٹی20 سیریز ڈیوٹی سہ فریقی سوشل میڈیا

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام آباد ٹریفک ٹریفک پولیس ٹی20 سیریز ڈیوٹی سوشل میڈیا راولپنڈی کرکٹ اسلام آباد کے لیے

پڑھیں:

چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 

چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے آئی جی اسلام آباد کو دونوں کو گرفتار کر کے 20 نومبر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

چیئرمین سی ڈی اے، چہف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے گئے۔

چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری عدالتی احکامات پر عملدرآمد پر جاری کئے گئے۔

چیئرمین سی ڈی اے،چ یف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کو تعمیل کرانے کی ہدایت کی گئی۔

26نومبر احتجاج پر علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی،  ملزمہ علیمہ خانم آج بھی عدالت پیش نہ ہوئی، دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی نے سہ فریقی ٹی20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل اور براڈکاسٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا
  • ٹرائی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ سلمان علی آغا نے بتا دیا
  • چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 
  • راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا ون ڈے سیریز کے دوران 5,500 اہلکار تعینات
  • سہ ملکی کرکٹ سیریز کے باعث ریڈ زون کی اہم سڑکیں عارضی طور پر بند
  • راولپنڈی، پاکستان اور سری لنکا ون ڈے سیریز میں 5500 اہلکاروں نے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی
  • اسلام آباد کچہری خود کش دھماکا؛ حملہ آور کے گرفتار ساتھیوں سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات
  • راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز 29 نومبر تک جاری رہے گا، ٹریفک متاثر ہونے کا امکان
  • کراچی میں ڈمپر مالک کو اب تک کا سب سے بڑا ای چالان جاری